اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بیرون ممالک بیٹھے ان پانچ گینگسٹرس کو این آئی اے اعلان کرائے گی ڈیزگنیٹڈ دہشت گرد، مرکز سے کی سفارش

    بیرون ممالک بیٹھے ان پانچ گینگسٹرس کو این آئی اے اعلان کرائے گی ڈیزگنیٹڈ دہشت گرد، مرکز سے کی سفارش ۔ فائل فوٹو

    بیرون ممالک بیٹھے ان پانچ گینگسٹرس کو این آئی اے اعلان کرائے گی ڈیزگنیٹڈ دہشت گرد، مرکز سے کی سفارش ۔ فائل فوٹو

    این آئی اے نے مرکزی وزارت داخلہ سے ملک سے باہر بیٹھے گینگسٹرس کو ڈیزگنیٹڈ دہشت گرد قرار دینے کی سفارش کی ہے ۔ اس کے پہلے مرحلہ میں ملک سے باہر بیٹھے پانچ سکھ گینگسٹرس کو اس زمرہ کے تحت لایا جاسکتا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کے خلاف ٹیررسٹ ۔ کریمنل نیکسس پر قومی جانچ ایجنسی ( این آئی اے) بڑا وار کرنے جارہی ہے ۔ اس کے تحت این آئی اے نے مرکزی وزارت داخلہ سے ملک سے باہر بیٹھے گینگسٹرس کو ڈیزگنیٹڈ دہشت گرد قرار دینے کی سفارش کی ہے ۔ اس کے پہلے مرحلہ میں ملک سے باہر بیٹھے پانچ سکھ گینگسٹرس کو اس زمرہ کے تحت لایا جاسکتا ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ اس بابت نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد ان دہشت گردوں کی ملک اور بیرون ممالک موجود املاک کو ضبط کیا جاسکتا ہے ۔

      مختلف ممالک میں بیٹھے موسٹ وانٹیڈ گینگسٹرس کے ذریعہ پنجاب اور اس کے آس پاس کی ریاستوں میں جن بڑی مجرمانہ دہشت گردی کی وارداتوں کو انجام دیا جارہا ہے ، اس سے بیرون ممالک بیٹھے گینگسٹرس ہندوستان کی سیکورٹی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ۔ ان گینگسٹرس کے سرحد پار سے سرگرم دہشت گرد گروپوں سے بھی تعلقات بن چکے ہیں ۔ سیکورٹی ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ پچھلے کچھ وقت کے دوران ان گینگسٹرس کے ذریعہ بڑی بڑی وارداتوں کو انجام دیا گیا ہے ۔ ان کا مقصد سیدھے طور پر ہندوستان میں بدامنی پھیلانا ہے ۔ خواہ وہ کسی کے ٹارگیٹ کلنگ کے ذریعہ ہو یا پھر ہتھیار اور ڈرگس بھیج کر ۔

      سیکورٹی ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ پنجابی سنگر سدھو موسے والا ، کبڈی کھلاڑی سندیپ امبیا اور وکی مٹھوکھیڑا کے قتل بیرونی ممالک میں بیٹھے ان گینگسٹرس کے اشارے پر کئے گئے ہیں ۔ اس منظم جرائم کو اگر بروقت ختم نہیں کیا گیا تو آنے والے وقت میں پنجاب کے علاوہ کئی ریاستوں میں یہ لوگ بڑی وارداتوں کو انجام دے سکتے ہیں ۔ نیشنل سیکورٹی کو لاحق خطرات کے پیش نظر این آئی اے نے بھی ان میں سے کئی معاملات کی جانچ کو اپنے ہاتھ میں لئے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: EXCLUSIVE: تو اس وجہ سے آفتاب نے شردھا کا کیا قتل، دہلی پولیس کے ذرائع نے بتائی وجہ


      یہ بھی پڑھئے: فلم دی کشمیر فائلز پر تبصرہ کرنا IFFI جیوری ہیڈ کو پڑا بھاری، جانئے پورا معاملہ


      ذرائع نے بتایا کہ قومی جانچ ایجنسی نے بیرونی ممالک میں بیٹھے ان گینگسٹر دہشت گردوں کی ایک فہرست مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجی ہے ۔ اس فہرست میں کناڈا میں بیٹھے ارشدیپ ڈللا ، لکھبیر سنگھ لاڈا، گولڈی برار کے علاوہ پاکستان میں بیٹھے ہرویندر سنگھ رنڈا، ارمینیا میں لکی پٹیال وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔

      این آئی اے نے پورا ڈوزیئر اور چارج شیٹ تیار کرکے وزارت داخلہ کو دیا ہے ۔ این آئی نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے یہ دہشت گرد ملک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے نوجوانوں کے ذہن میں دہشت گردی کے اصولوں کو ڈال رہے ہیں ۔ ساتھ ہی پیسہ اور ہتھیار بھی مہیا کرا رہے ہیں ۔ این آئی نے مرکزی وزارت داخلہ سے سفارش کی ہے کہ ان لوگوں کو ڈیزگنیٹڈ دہشت گرد اعلان کیا جائے ، جس سے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: