ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات ، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم مودی نے اپنی جانب سے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو نیک خواہشات پیش کیں اور امریکی موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ وبا کے سلسلے میں کی گئی پہل کی تعریف کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 28, 2021 11:17 PM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات ، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
وزیر اعظم مودی سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات ، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

نئی دہلی : امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی جانب سے انھیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ دو روزہ دورے پر یہاں آئے بلنکن نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بارے وزیراعظم کو معلومات دیں اور دفاع ، سمندری دفاع، تجارت -سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان-امریکہ کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام بخشنے کے تئیں عزم کا اعادہ کیا۔


وزیراعظم مودی نے اپنی جانب سے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو نیک خواہشات پیش کیں اور امریکی موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ وبا کے سلسلے میں کی گئی پہل کی تعریف کی۔ مسٹر بلنکن نے بھی دونوں ملکوں کے مختلف شعبوں میں بڑھتے تعاون اور شراکت داری کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کا سماج جمہوریت اور آزادی جیسے اقدار میں مشترکہ یقین اورعزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے ہندنژاد افراد نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ کووڈ وبا، عالمی معیشت کے کساد بازاری (مندی) سے ابھرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں پیدا شدہ چیلنجز کے تناظر میں آنے والے وقت میں ہندوستان اور امریکہ کی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 28, 2021 11:17 PM IST