ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Night Curfew:اترپردیش میں کوروناکاخوف،آج سے لکھنؤ،کانپور،وارانسی میں نافذہوگانائٹ کرفیو

  • Share this:
Night Curfew:اترپردیش میں کوروناکاخوف،آج سے لکھنؤ،کانپور،وارانسی میں نافذہوگانائٹ کرفیو
آج سے لکھنؤ، کانپور، وارانسی میں نافذ ہوگا نائٹ کرفیو

عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے کیسوں کے تعداد اب ملک میں بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے متعدد اضلاع میں کووڈ۔19 سے متعلق پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔دارالحکومت لکھنؤ کی ضلعی انتظامیہ نے بدھ کے روز شام 9 بجے سے صبح 6 بجے تک اس علاقے میں رات کا کرفیو نافذ کردیا۔ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کرفیو 8 اپریل سے 16 اپریل تک شام 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا وارانسی میں بھی رات کا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔کانپور میں بھی بدھ کی رات نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا۔ یہاں کرفیو 8 اپریل سے 30 اپریل تک نافذ رہے گا اور اوقات شام 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوں گے۔ ضروری اور ایمرجنسی خدمات کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ کیا جائے گا۔جبکہ لکھنؤ میں کووڈ۔19 پروٹوکول کے ساتھ دن کے وقت صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کام جاری رہے گا۔


کرفیو صرف لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں لاگو ہوگا، نہ کہ دیہی لکھنؤ میں۔ پھلوں، سبزیوں، دودھ، ایل پی جی، پٹرول ڈیزل اور دوا کی فراہمی جاری رہے گی۔نائٹ شفٹوں میں کام کرنے والے سرکاری اور نیم سرکاری اہلکار اور ضروری سامان کی خدمات میں مصروف نجی شعبے کے اہلکار مذکورہ نائٹ کرفیو سے مستثنیٰ ہوں گے۔ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشن، اور ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والے لوگ اپنا ٹکٹ دکھا کر سفر کرسکیں گے۔ مال بردار ٹرینوں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔


اترپردیش میں ضلعی مجسٹریٹس کو یہ بھی اختیار دیا گیا ہے کہ اگر کسی علاقہ میں 500 سے زائد کووڈ۔19 کے کیس سامنے آئے تو وہ اپنے علاقہ میں شام 9 جبے تا صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کرسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لکھنؤ نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ضلع میں 15 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا یہ پابندیاں میڈیکل، طبہ عملہ اور پیرا میڈیکل اداروں پر لاگو نہیں ہوں گی۔


ضلع میں تمام سرکاری، غیر سرکاری یا نجی طور پر چلنے والے اسکول، کالج، تعلیمی ادارے اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بند رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھیوریٹیکل اور پراکٹیکل امتحانات کووڈ ۔19 پروٹوکول کی سخت تعمیل کے تحت تسلیم شدہ تعلیمی اداروں میں کروائے جائیں گے۔نائٹ کرفیو کا فیصلہ یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کے بعد لیا گیا ہے۔ جس میں کووڈ۔19 (Covid-19) کے بڑھتے ہوئے کیسوں سے بری طرح متاثرہ 13 اضلاع کے سلسلے میں معلومات فراہم کی گئی ہے۔

وارانسی میں 8 اپریل سے نائٹ کرفیو بھی نافذ کیا جائے گا اور یہ رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔ یہاں بھی تمام غیر طبی اداروں کو بند کردیا جائے گا۔طلبہ کو صرف امتحانات اور پریکٹس کے لئے تعلیمی اداروں میں جانے کی اجازت ہوگی۔ وہیں مذہبی اور سماجی تقاریب پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔ عام لوگوں کو گھاٹ پر آرتی جلوس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔تاہم ضروری خدمات پر کوئی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ وارانسی میں کرفیو سے متعلق احکامات جمعرات کے اوائل میں جاری کردیئے جائیں گے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 08, 2021 08:14 AM IST