ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Night Curfew in Telangana:تلنگانہ میں آج رات سے 1مئی تک نافذہوگانائٹ کرفیو، کیا کھلا رہے گا کیا بند رہے گا؟جانئے یہاں

ملک میں کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافہ کا رجحان گذشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے۔اسی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے اس کوویڈ19 پر موثر طورپر قابو پانے کے لئے بعض رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے ریاستوں کو اس وبا کو روکنے کے لئے صورتحال کا جائزہ لینے اور مقامی سطح پر پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی ہے۔چیف سکریٹری نے کہا کہ ریاست میں کوویڈ 19کو قابو میں کرنے کے لئے بیشتر اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ریاست میں 30اپریل تک رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 20, 2021 12:41 PM IST
  • Share this:
Night Curfew in Telangana:تلنگانہ میں آج رات سے 1مئی تک نافذہوگانائٹ کرفیو، کیا کھلا رہے گا کیا بند رہے گا؟جانئے یہاں
تلنگانہ میں نالٹ کرفیو کا نفاد

تلنگانہ میں بڑھتے کورونا کے معاملات کے پیش نظرتلنگانہ حکومت نے رات کے کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔اس خصوص میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے 20اپریل کو جی او نمبر87جاری کیا۔ان سرکاری احکام میں کہاگیا ہے کہ ملک میں کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافہ کا رجحان گذشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے۔اسی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے اس کوویڈ19 پر موثر طورپر قابو پانے کے لئے بعض رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے ریاستوں کو اس وبا کو روکنے کے لئے صورتحال کا جائزہ لینے اور مقامی سطح پر پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی ہے۔چیف سکریٹری نے کہا کہ ریاست میں کوویڈ 19کو قابو میں کرنے کے لئے بیشتر اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ریاست میں 30اپریل تک رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔



یہ کرفیو 9بجے شب سے 5بجے صبح تک ہوگا۔اس عرصہ کے دوران اسپتالوں،ڈائگناسٹک سنٹرس،لیابس،فارمیسیز،ضروری خدمات جیسے الکٹرانک پرنٹ میڈیا،ٹیلی کمیونکیشنس،انٹرنیٹ خدمات،کیبل خدمات،آئی ٹی،اس سے متعلق خدمات،ای کامرس کے ذریعہ اشیا کی فراہمی،پٹرول پمپس،ایل پی جی سنٹرس،سی این جی،پٹرولیم وگیس آوٹ لیٹس، بجلی کے اداروں،پانی کی سپلائی و سینی ٹیشن،کولڈ اسٹوریج،ویر ہاوز سرویسس،پرائیویٹ سیکوریٹی خدمات کے ماسوا تمام دفاتر،دکانات،تجارتی ادارے،رسٹورنٹس وغیرہ 8بجے شب ہی بند کردیئے جائیں۔ اس عرصہ کے دوران 9بجے شب سے ہی تمام افراد کی نقل وحرکت پر پابندی عائد رہے گی تاہم اس سے ان افراد کو استثنی حاصل رہے گاجوتلنگانہ یا مرکزی حکومت کے عہدیدار ہیں،یا پنچایت راج اداروں کے ملازمین یا ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دینے والے ہوں۔


تمام پرائیویٹ میڈیکل سے وابستہ افراد جیسے ڈاکٹرس،نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکلس اور دیگر اسپتالوں کی خدمات فراہم کرنے والے افراد،حاملہ خواتین،طبی نگہداشت کے مقصد کے لئے جانے والے مریض،ایرپورٹس،ریلوے اسٹیشنس،بس اسٹانڈس سے آنے والے اس سے مستثنی رہیں گے تاہم ان کو ٹکٹ دکھانا ہوگا۔اس دوران بین ریاستی اور بین ریاستی نقل وحرکت یا بین ریاستی ٹرانسپورٹ پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں رہے گی۔اس طرح کی نقل وحرکت کے لئے کسی بھی قسم کی علحدہ اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔عوامی ٹرانسپورٹ بشمول آٹوز اور ٹیکسیوں کو مقررہ وقت میں ہی چلانے کی اجازت رہے گی۔نائٹ کرفیو کا نفاذ فوری اثر کے ساتھ ہوگااور یہ یکم مئی 2021تک رہے گا۔ان احکامات میں کسی بھی حکم کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 20, 2021 12:37 PM IST