உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ادھو ٹھاکرے کی ‘شیو سینا‘ کو بڑا جھٹکا، بھتیجے نہار نے تھاما باغی ایکناتھ شندے گروپ کا دامن

    Eknath Shinde Shiv Sena News: گزشتہ ماہ ایکناتھ شندے اور شیو سینا کے 39 دیگر اراکین اسمبلی اور 10 آزاد اراکین اسمبلی نے ادھو ٹھاکرے کے خلاف بغاوت کردی تھی، جس سے مہاراشٹر کی شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کی اتحاد والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت گر گئی تھی، جس کی قیادت ادھو ٹھاکرے کر رہے تھے۔

    • Share this:
      ممبئی: شیو سینا لیڈر ادھو ٹھاکرے کے بھتیجے اور آنجہانی بندو مادھو ٹھاکرے بیٹے نہار ٹھاکرے نے جمعہ کے روز شیو سینا کے باغی لیڈر سے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بنے ایکناتھ شندے سے ملاقات کی اور انہیں اپنی حمایت دی۔ شیو سینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کے پوتے نہار ممبئی میں وکیل کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان کے والد بندو مادھو کی 1996 میں ایک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔

      گزشتہ ماہ ایکناتھ شندے اور شیو سینا کے 39 دیگر اراکین اسمبلی اور 10 آزاد اراکین اسمبلی نے ادھو ٹھاکرے کے خلاف بغاوت کردی تھی، جس سے مہاراشٹر کی شیو سینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، کانگریس کی اتحاد والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت (ایم وی اے) گر گئی تھی، جس کی قیادت ادھو ٹھاکرے کر رہے تھے۔ بعد میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس نے 30 جون کو بالترتیب وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔

      حالانکہ نہار ٹھاکرے کے شندے خیمے میں شامل ہوکر سیاسی اننگ کا آغاز کرنے کا امکان ہے، لیکن اسے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ وہ مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ کو حمایت دینے والے ٹھاکرے فیملی کے پہلے رکن ہوں گے۔ شندے گروپ میں نہار کے داخلہ سے شندے کی بغاوت کو مزید بڑھاوا مل سکتا ہے۔ نہار بی جے پی لیڈر ہرش وردھن پاٹل کے داماد ہیں۔ کچھ ماہ پہلے نہار کی شادی ہوئی ہے۔

      شیو سینا کے نائب لیڈر ارجن کھوتاکر شندے گروپ میں شامل

      اس درمیان شیو سینا کے ایک باغی رکن اسمبلی نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اور شیو سینا کے نائب لیڈر ارجن کھوتاکر 31 جولائی کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والے گروپ میں شامل ہوں گے۔ سابق وزیر اور اورنگ آباد ضلع کی سلوڈ سیٹ سے رکن عبدالستار نے پی ٹی آئی-بھاشا کے ساتھ بات چیت میں یہ دعویٰ کیا۔ جالنا ضلع سے تعلق رکھنے والے کھوتکر 2014-19کے دوران دیویندر فڑنویس کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت میں وزیر تھے۔ حال ہی میں انہیں پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے نے شیو سینا کا نائب لیڈر نامزد کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: