ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

لاک ڈاون کا سائیڈ افیکٹ ! بارات نہیں آئی تو ویڈیول کال پر ہوا نکاح ، جانیں اب کیسے ہوگی رخصتی

نکاح کرانے والے امام نے بتایا کہ کورونا کے بحران کو دیکھتے ہوئے سماجی دوری ضروری ہے ، اس لئے شادی پروگرام کا انعقاد نہ کرکے ویڈیو کال سے نکاح کرایا گیا ۔

  • Share this:
لاک ڈاون کا سائیڈ افیکٹ ! بارات نہیں آئی تو ویڈیول کال پر ہوا نکاح ، جانیں اب کیسے ہوگی رخصتی
لاک ڈاون کا سائیڈ افیکٹ ! بارات نہیں آئی تو ویڈیول کال پر ہوا نکاح، جانیں کیسے ہوگی رخصتی

لاک ڈاون کے پیش نظر نکاح میں پریشانی ہورہی تھی ، اس لئے ویڈیو کال پر اس کو انجام دیا گیا ۔ یہ واقعہ جھارکھنڈ میں صاحب گنج کے تلجھاڑی سیکشن کے لالماٹی گاوں میں پیش آیا ۔ دانتوں کے ڈاکٹر پیر محمد نے اپنی بیٹی صابیہ ناز کی شادی ویڈیو کال پر کرائی ۔ اس دوران دلہن اپنے گھر لالماٹی اور دلہا پاکوڑ کے منجھلاڈیہہ میں موجود تھا ۔ نکاح کی سبھی رسمیں لالماٹی کی بڑی مسجد کے امام حافظ اکرم نے پوری کی ۔


دراصل لالماٹی گاوں میں 25 مارچ کو پاکوڑ کے منجھلاڈیہہ سے بارات آنے والی تھی ، لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے بارات نہیں آئی ۔ اس کو دیکھتے ہوئے دلہن اور دلہا کے گھر والوں نے بات چیت کرکے ویڈیو کال پر نکاح کا راستہ نکالا ۔ اگلے دن ۲۶ مارچ کو ویڈیو کال پر دونوں کا نکاح کرایا گیا ۔ اس دوران دولہا محمد مقصود انصاری اور دلہن صابیہ اپنے اپنے گھر میں تھے ۔


نکاح کرانے والے امام نے بتایا کہ کورونا کے بحران کو دیکھتے ہوئے سماجی دوری ضروری ہے ، اس لئے شادی پروگرام کا انعقاد نہ کرکے ویڈیو کال سے نکاح کرایا گیا ۔ یہ نکاح بھی پوری طرح جائز ہے ۔ دیگر رسوم اور نکاح نامہ پر دستخط اس وقت ہوگا ، جب لڑکی کو رخصتی کرانے کیلئے بارات آئے گی ۔


خیال رہے کہ لالماٹی گاوں کے ہی دو نوجوانوں کی شادی ملتوی ہوگئی ہے ۔ محمد نسیم اختر کے بیٹے محمد ناظم کی شادی 30 مارچ کو سہرسہ میں جبکہ دوسرے بیٹے محمد وسیم کی یکم اپریل کو پاکوڑ میں ہونے والی تھی ۔ اس کیلئے رشتہ داروں میں شادی کے کارڈ بھی بانٹے جاچکے تھے ۔ لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے دونوں شادیاں آگے کیلئے ملتوی کردی گئیں ۔
First published: Mar 30, 2020 09:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading