Nikki Yadav Murder Case: کرائم برانچ نے ساحل گہلوت سے ری کرئیٹ کرایا پورا سین، فلیٹ پر تالا لگایا گیا
Nikki Yadav Murder Case: کرائم برانچ نے ساحل گہلوت سے ری کرئیٹ کرایا پورا سین، فلیٹ پر تالا لگایا گیا ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔
Nikki Yadav Murder Case: دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم بدھ کی شام نکی یادو قتل کیس کے ملزم ساحل گہلوت کو کرائم سین ری کرئیٹ کرنے کیلئے نکی کے گھر لے کر گئی۔ کرائم برانچ کی ٹیم ملزم ساحل کو اسی گھر میں لے کر گئی جہاں آخری مرتبہ اس کی اور نکی کی ملاقات ہوئی تھی ۔
نئی دہلی : دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم بدھ کی شام نکی یادو قتل کیس کے ملزم ساحل گہلوت کو کرائم سین ری کرئیٹ کرنے کیلئے نکی کے گھر لے کر گئی۔ کرائم برانچ کی ٹیم ملزم ساحل کو اسی گھر میں لے کر گئی جہاں آخری مرتبہ اس کی اور نکی کی ملاقات ہوئی تھی ۔ ٹیم تقریبا ڈھائی گھنٹے تک اس گھر کے اندر موجود تھی اور ملزم کو اس رات کے سیکوینس کے ساتھ جوڑ کر معاملہ کی جانچ کی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی نکی کے فلیٹ پر تالا بھی لگادیا گیا ہے ۔ وہیں کرائم برانچ کی ٹیم ساحل کو لے کر اس ڈھابے پر بھی پہنچی، جہاں اس نے نکی کی لاش چھپائی تھی ۔
بتادیں کہ ویلنٹائن ڈے کے دن ساحل نے اپنی گرل فرینڈ نکی کا گلا دبا کر قتل کردیا تھا ۔ کرائم برانچ کی گرفت میں آئے ملزم نے قتل کو لے کر انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے نکی کا قتل دس فروری کی صبح ہی کیا تھا ۔ نو فروری کی رات نکی اس کے ساتھ تھی ۔ دونوں کئی گھنٹے دہلی میں ہی گھوم رہے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے نکی کا قتل نگم بودھ گھاٹ کے آس پاس پارکنگ میں کیا تھا ۔ اب کرائم برانچ ان مقامات پر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرے گی۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق ملزم ساحل کے پاس سے نکی کا فون بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ ملزم نے نکی کے فون کا پورا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا ۔ وہ جانتا تھا کہ اس کی اور نکی کی وہاٹس ایپ چیٹ اس جانچ میں کافی اہم ثابت ہوسکتی ہے ۔ اس لئے اس نے اس ثبوت کو مٹانے کی کوشش کی ۔ بتایا جارہا ہے کہ کئی مرتبہ وہاٹس ایپ چیٹ کے ذریعہ دونوں کے درمیان جھگڑے ہوئے تھے ۔ فون میں دونوں کی کافی تصاویر بھی تھیں ۔
ملزم ساحل اچھی طرح جانتا تھا کہ اس کی اور نکی کی چیٹ پولیس کیلئے بہت بڑا ثبوت ثابت ہوسکتی ہے، اس لئے اس نے اپنے اور نکی دونوں کے فون سے پورا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا ۔ نکی کا قتل کرنے کے بعد ملزم نے اس کا فون سوئچ آف کرکے اپنے پاس رکھ لیا تھا ۔
اب کرائم برانچ کی ٹیم اتم نگر سے نظام الدین اور کشمیری گیٹ کے روٹ کے کئی سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔ تاکہ ملزم کے بیانات کا سچ سامنے آسکے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔