اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نیرومودی کی بہن پوروی مودی نے، حکومت ہند کوکیوں واپس کیے 17.25کروڑ روپئے؟

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ وعدہ گواہ بننے والی پوروی مودی نے لندن میں اپنے ایک بینک اکاؤنٹ سے 23،16،889.03 ڈالر (17.25 کروڑ روپے) کی حکومت ہند کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے اس طرح نیرو مودی کیس میں 17.25 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ وعدہ گواہ بننے والی پوروی مودی نے لندن میں اپنے ایک بینک اکاؤنٹ سے 23،16،889.03 ڈالر (17.25 کروڑ روپے) کی حکومت ہند کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے اس طرح نیرو مودی کیس میں 17.25 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ وعدہ گواہ بننے والی پوروی مودی نے لندن میں اپنے ایک بینک اکاؤنٹ سے 23،16،889.03 ڈالر (17.25 کروڑ روپے) کی حکومت ہند کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے اس طرح نیرو مودی کیس میں 17.25 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:مفرور ہیرا کاروباری نیرو مودی (Nirav Modi) کی بہن پوروی مودی  (Purvi Modi)نے حکومت کو 17.25 کروڑ کی رقم واپس کردی ہے جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ وعدہ گواہ بننے والی پوروی مودی نے لندن میں اپنے ایک بینک اکاؤنٹ سے 23،16،889.03 ڈالر (17.25 کروڑ روپے) کی حکومت ہند کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے اس طرح نیرو مودی کیس میں 17.25 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ نیرو پر پنجاب نیشنل بینک  (Punjab National Bank fraud case) سے 2 ارب ڈالر کی جعلسازی کا الزام ہے۔

      پوروی مودی (عرف پوروی مہتا) اور ان کے شوہر میانک مہتا کو نیرو مودی کیس میں خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کے روبرو 24 مئی 2018 اور 28 فروری 2019 کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دائر دو شکایات میں بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ وعدہ معافی گواہ بننے کے لئے دونوں نے خصوصی عدالت کے سامنے درخواست دی تھی ، جسے 04 جنوری 2021 کو جاری کردہ حکم نامے میں عدالت نے قبول کرلیا۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ تمام تفصیلات تفتیشی ایجنسی کے ساتھ شیئر کریں گے۔



      انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ’’ 24 جون کو پوروی مودی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو آگاہ کیا کہ انہیں اپنے نام سے لندن میں ایک بینک اکاؤنٹ کا علم حاصل ہوا ہے، جو ان کے بھائی نیرو مودی کے کہنے پر کھولا گیا تھا اور یہ فنڈ ان کا نہیں تھا‘‘۔

      پوروی مودی کو مکمل اور سچے انکشاف کی شرائط پر معافی دینے کے ٹینڈر کی اجازت دی گئی تھی، اس لئے انہوں نے اپنے برطانیہ کے بینک اکاؤنٹ سے حکومت ہند ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کے بینک اکاؤنٹ میں 23,16,889 امریکی ڈالر کی رقم بھجوا دی۔

      عہدیداروں نے مزید کہا کہ ان شرائط کے مطابق انہیں کیس سے متعلق معلومات کے مکمل اور سچے انکشافات کرنے ہیں مفرور ہیرے کے تاجر نیرو مودی گذشتہ ہفتے برطانیہ ہائی کورٹ میں اپنی حوالگی کی اپیل کا پہلا مرحلہ گنوا بیٹھے تھے۔ عدالت کا فیصلہ برطانیہ کی ہوم سکریٹری پریتی پٹیل کے ذریعہ دھوکہ دہی کے معاملے سے متعلق حکم کے دو ماہ بعد آیا ہے۔

      وزارت خارجہ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ انصاف کا سامنا کرنے کے لئے ہندوستان ان کی ابتدائی حوالگی کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔"

      نیرو مودی اور اس کے چچا مہر چوکسی پر جعلی پی این بی لیٹرز آف انڈرٹیکنگ (Letters of Undertaking ) کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک بینکوں سے بھاری قرض لینے کا الزام ہے۔ وہ جنوری 2018 میں ہندوستان سے فرار ہوگئے تھے۔نیرو مودی برطانیہ میں جیل میں ہیں ، میہل چوکسی کو حال ہی میں ڈومینیکا میں غیرقانونی داخلے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسے اغوا کی کوشش قرار دیا تھا۔ وہ ایک شہری کی حیثیت سے 2018 سے پڑوسی اینٹیگوا اور باربوڈا میں مقیم تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: