ہوم » نیوز » وطن نامہ

نیرو مودی کی حوالگی کی درخواستیں برطانیہ میں زیر التوا: وزارت خارجہ

مرکزی حکومت نے آج کہا ہے کہ بھگوڑے تاجر نیرو مودی کی حوالگی کے لئئے ہندستان ہر لازمی قدم اٹھا رہا ہے جس کا سلسلہ گزشتہ اگست میں شروع کردیا گیاتھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 09, 2019 02:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیرو مودی کی حوالگی کی درخواستیں برطانیہ میں زیر التوا: وزارت خارجہ
نیرو مودی ۔ فائل فوٹو

مرکزی حکومت نے آج کہا ہے کہ بھگوڑے تاجر نیرو مودی کی حوالگی کے لئئے ہندستان ہر لازمی قدم اٹھا رہا ہے جس کا سلسلہ گزشتہ اگست میں شروع کردیا گیاتھا۔ اگلا قدم برطانوی حکومت کواٹھانا ہے۔


وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ہفتے کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بات آپ لوگوں سے پوشیدہ نہیں کہ نیرو مودی کی حوالگی کے لئے گزشتہ اگست سے ہندستان سرگرم عمل ہے اور حالات بدستور جوں کے توں ہیں ۔ اگلا قدم برطانوی حکومت کواٹھانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھگوڑے تاجر کی حوالگی کے دو درخواستیں داخل کی گئی ہیں ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ہے دوسری سی بی آئی کی داخل کردہ ہے۔ وزارت کو دستیاب معلومات کے مطابق دونوں درخواستیں زیر غور ہیں ، برطانیہ سے اس رخ پر مزید کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئیں۔

First published: Mar 09, 2019 02:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading