Nirmala Sitharaman Interview: کیا پھر سے لاگو ہوگی پرانی پنشن اسکیم؟ جانئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کیا کہا
Nirmala Sitharaman Interview: کیا پھر سے لاگو ہوگی پرانی پنشن اسکیم؟ جانئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کیا کہا
Nirmala Sitharaman Interview: خاص طور پر انتخابی موسم کے دوران ریاستوں میں پرانی پنشن اسکیم کو واپس لانے کے اپوزیشن کے مطالبے کے درمیان مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سوال کیا ہے کہ کیا موجودہ نسل کو آنے والی نسلوں کے مالی استحکام کی قیمت پر فائدہ مل رہا ہے ۔
نئی دہلی : خاص طور پر انتخابی موسم کے دوران ریاستوں میں پرانی پنشن اسکیم کو واپس لانے کے اپوزیشن کے مطالبے کے درمیان مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سوال کیا ہے کہ کیا موجودہ نسل کو آنے والی نسلوں کے مالی استحکام کی قیمت پر فائدہ مل رہا ہے ۔ نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سیتارمن نے کہا کہ یہ نئی پنشن اسکیم کانگریس لے کر آئی تھی ۔
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی پنشن اسکیم کی شروعات کانگریس کے دور میں ہوئی تھی۔ کیا ہم پنشروں کی موجودہ نسل کو آنے والی نسلوں پر بوجھ ڈال کر ادائیگی کر رہے ہیں؟ صحیح توازن کیا ہے؟ ہم آنے والی نسلوں کے لئے کیا چھوڑ رہے ہیں؟ ہمیں اگلی دہائی کیلئے ریاست کی مالی حالت کو دیکھنا ہوگا ۔ راجستھان اور چھتیس گڑھ جیسی اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں میں او پی ایس اسکیم کو واپس لانے کے حوالے سے بڑھتے ہوئے ہنگامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ نئی پنشن اسکیم لانے والی صرف این ڈی اے نہیں تھی، بلکہ یو پی اے حکومت بھی تھی۔ نئی پنشن اسکیم کا پورا آئیڈیا کانگریس کے دور میں آیا تھا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہم پنشنرز کی موجودہ نسل کو آنے والی نسلوں پر بوجھ ڈال کر ادائیگی کر رہے ہیں؟ ۔ قابل ذکر ہے کہ کئی ریاستی حکومتوں جیسے راجستھان، چھتیس گڑھ اور پنجاب نے اشارہ دیا ہے کہ وہ پرانی پنشن اسکیم کو اپنائیں گے ، جبکہ ہماچل پردیش نے بھی اپنا یہی ارادہ ظاہر کیا ہے۔
بتادیں کہ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ بھاگوت کراڈ نے 12 دسمبر کو پارلیمنٹ کو مطلع کیا تھا کہ مرکزی حکومت پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کی کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔