سیتا رمن نے وزیر اعظم مودی کو عمران خان کی’ حمایت‘ کے پیچھے بتائی یہ بڑی وجہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو مسئلہ کشمیر پر کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔

Apr 17, 2019 10:33 AM IST | Updated on: Apr 17, 2019 10:39 AM IST
سیتا رمن نے وزیر اعظم مودی کو عمران خان کی’ حمایت‘ کے پیچھے بتائی یہ بڑی وجہ

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کی فائل فوٹو

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کو لے کر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا بیان کانگریس کی چال ہو سکتی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو دئیے انٹرویو میں سیتا رمن نے کہا’’ مجھے نہیں پتہ کہ ایسا بیان کیوں دیا گیا۔ یہ پارٹی نہیں بلکہ میرا نجی طور پر ماننا ہے کہ ہر بار ایسے بیان دئیے جاتے ہیں۔ کانگریس کے کئی معروف لیڈر وہاں( پاکستان) جا کر نریندر مودی کو ہٹانے میں مدد مانگتے رہتے ہیں۔ انہوں نے وہاں جا کر کہا تھا کہ نریندر مودی کو ہٹانے میں ہماری مدد کرو۔ مجھے شک ہے کہ کہیں یہ( عمران خان کا بیان) بھی کانگریس کے منصوبہ کا حصہ تو نہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ اس کا کیا مطلب نکالا جائے‘‘۔

بتا دیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو مسئلہ کشمیر پر کوئی راستہ نکل سکتا ہے اور اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ہو پانا مشکل ہو گا۔ لیکن بی جے پی کی حکومت بننے پر کشمیر معاملہ پر کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔

Loading...

عمران خان کے اس بیان پر کانگریس نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ’’ مودی کو ووٹ کرنا پاکستان کو ووٹ کرنے جیسا ہے۔ پاکستان نے رسمی طور پر مودی کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے‘‘۔ پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان چاہتے ہیں ہندوستان میں ایک بار پھر بنے بی جے پی کی حکومت، جانیں وجہ

Loading...