پیاز کی بڑھتی قیمتوں پر اب بریک لگ گیا ہے ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا کہنا ہے کہ اب کچھ جگہوں پر پیاز کی قیمتیں کم ہونے لگی ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ افغانستان سے پیاز آنے کے بعد ملک میں قیمتیں کم ہونے لگی ہیں ۔ افغانستان سے آنے والے پیاز کی تھوک قیمت 40-55 روپے فی کلو ہے ۔ دیسی پیاز کی قیمت تھوک میں 65-75 روپے فی کلو ہے جب کہ خوردہ قیمت 10 روپے فی کلو سے زیادہ ہے ۔
صارفین کی وزارت کے ذرائع کے مطابق 15 دسمبر کے بعد درآمد کئے گئے پیاز بازار میں دستیاب ہونے لگیں گے ۔ مہاراشٹر اور گجرات سے پیاز کی نئی فصل کے آنے میں تیزی ہوجائے گی ۔ علاوہ ازیں حکومت نے ایم ایم ٹی سی کے ذریعہ 30000 میٹرک ٹن پیاز درآمد کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا ، وہ بھی 27 دسمبر سے آنا شروع ہوجائے گا۔
پیاز کی قیمتوں کو لے کر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ کچھ مقامات پر پیاز کی قیمتوں میں کمی آنے لگی ہے ۔ اس میں پوری گراوٹ نہیں آئی ہے ، لیکن یہ کم ضرور ہورہی ہے ۔ وزرا کا ایک گروپ اس معاملہ پر مسلسل گہری نظر رکھ رہا ہے ، جو ہر ایک دو دن میں ریویو کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیاز بہت جلد خراب ہونے والی چیز ہے ۔ سیلاب اور بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پیاز کی پیداوار پر بھی اثر پڑا ہے ۔ حکومت پیاز درآمد کررہی ہے ، جس کے بعد بازار میں پیاز کی قیمتیں کم ہونے لگیں گی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔