نیتا امبانی امریکہ کے سب سے بڑے آرٹ میوزیم کے بورڈ میں شامل، 150 سال کی تاریخ میں پہلی ہندستانی ممبر
ریلائنس فاؤنڈیشن کی فاؤنڈر اور چیئر پرسن نیتا امبانی کو نیویارک کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ کے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیتا امبانی میوزیم کی پہلی ہندستانی ٹرسٹی بن گئی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 13, 2019 03:14 PM IST

ریلائنس فاؤنڈیشن کی فاؤنڈر اور چیئر پرسن نیتا امبانی کو نیویارک کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ کے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیتا امبانی میوزیم کی پہلی ہندستانی ٹرسٹی بن گئی ہیں۔
ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئر پرسن نیتا امبانی کو نیویارک کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ کے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیتا امبانی میوزیم کی پہلی ہندستانی اعزازی ٹرسٹی بن گئی ہیں۔ وہ میوزیم کی 150 سالہ تاریخ میں ٹرسٹی کا کردار ادا کرنے والی پہلی ہندوستانی ہوں گی۔ میوزیم کے چیئرمین ڈینیل براڈسکی نے یہ جانکاری دی۔ نیتا امبانی گزشتہ کئی سال سے میٹروپولیٹن میوزیم کی نمائش کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ یہ امریکہ کا سب سے بڑا آرٹ میوزیم ہے۔
ڈینیل براڈسکی نے نیتا امبانی کے بورڈ میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا "ہندوستانی فن اور ثقافت کے تحفظ اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے نیتا امبانی کا عزم واقعی غیر معمولی ہے۔ ان کے بورڈ میں شامل ہونے سے میوزیم کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا"َ۔اس موقع پر نیتا امبانی نے کہا ، 'برسوں سے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ نے ہندوستانی فن کی نمائش میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز مجھے ہندوستان کی وراثت اور ثقافت کے تئیں میری کوششوں کو دوگنا کرنے کی ترغیب دیتا ہے‘‘۔

نیتا امبانی ہندوستانی فن اور ثقافت کی دنیا بھر میں تشہیر کر رہی ہیں
نیتا امبانی نے 2007 میں کہا تھا کہ میٹروپولیٹن میوزیم کے ذریعہ ہندوستانی فن کو ایک باوقار اور مشہور ادارے میں نمائش کرنے کا موقع ملا اور ہم فن کے شعبے میں کام جاری رکھنے کے لئے حوصلہ افزا ہوئے۔ نیتا ریلائنس فاؤنڈیشن کے ذریعہ ہندوستانی فن اور ثقافت کی دنیا بھر میں تشہیر کر رہی ہیں۔ وہ ملک میں کھیل اور ترقی کے منصوبوں کو بھی فروغ دے رہی ہیں۔
میٹروپولیٹن میوزیم تقریبا 150 سال پرانا ہے۔ یہاں دنیا بھر کی 5000 سال پرانی فنی ساختیات بھی موجود ہیں۔ ہر سال لاکھوں لوگ میوزیم دیکھنے کے لئے پہنچتے ہیں۔ ان میں کئی ارب پتی اور سلیبریٹی بھی ہوتے ہیں۔ بتا دیں کہ یہ میوزیم دنیا بھر کے ارب پتیوں، سلیبریٹیز اور ہزاروں عام لوگوں کو ہر سال اپنی طرف کھینچتا ہے۔ غیر منافع بخش والے اس ادارے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، اس کا ریوینو سال 2018 میں 385.3 ملین ڈالر رہا تھا۔