ریلائنس فاؤنڈیشن: ہندوستان میں کھیلوں کا فروغ اورنیتا امبانی کی مثالی خدمات پرایک نظر

این بی اے اورریلائنس فاؤنڈیشن کی 6 سالہ شراکت داری کے تحت ریلائنس فاؤنڈیشن، ہندوستان میں جونیئراین بی اے پروگرام چلارہاہے جس میں 20 ریاستوں کے 34 شہروں کے 1.1 کروڑ تربیت حاصل کررہے ہیں۔

Oct 08, 2019 07:27 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 07:27 PM IST
ریلائنس فاؤنڈیشن: ہندوستان میں کھیلوں کا فروغ اورنیتا امبانی کی مثالی خدمات پرایک نظر

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی کی ریواولمپک میں شرکت۔(فوٹو:نیوز18)۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کئی سالوں سے ہندوستان میں کھیلوں فروغ دینے کے لیے جدوجہد کررہاہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کے سربراہ کی حیثیت سے اوربا وقار کارپوریٹ ریلائنس انڈسٹریزکی ڈائریکٹر کی حیثیت سے، نیتا امبانی کوشہرت ملی ہے۔ریلائنس فاؤنڈیشن ہندوستان میں فٹ بال اور باسکٹ بال سمیت دیگرکھیلوں کوفروغ دے رہاہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن باسکٹ بال دنیا میں مشہوراین بی اے مقابلوں کو ہندوستان میں متعارف کروایاہے۔اتناہی نہیں ریلائنس فاؤنڈیشن نےنیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن یعنی این بی اے کے اشتراک سے جونیئراین بی اے پروگرام کا آغازکیا ہے۔ یہ پوری دنیا کا سب سے بڑاجونیئراین بی اے پروگرام ہے۔

نیتا امبانی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔انہوں نے اسکولی نصاب میں کھیلوں کوشامل کرنے پرزوردیاہے۔(تصویر:نیوز18)۔ نیتا امبانی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔انہوں نے اسکولی نصاب میں کھیلوں کوشامل کرنے پرزوردیاہے۔(تصویر:نیوز18)۔

Loading...

این بی اے اورریلائنس فاؤنڈیشن کی 6 سالہ شراکت داری کے تحت ریلائنس فاؤنڈیشن، ہندوستان میں جونیئراین بی اے پروگرام چلارہاہے جس میں 20 ریاستوں کے 34 شہروں کے 1.1 کروڑ تربیت حاصل کررہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو باسکٹ بال سے جوڑکرصحت مند اورفعال طرز زندگی کی طرف راغب کیاجارہاہے۔واضح رہے کہ این بی اے باسکٹ بال کی دنیامیں سب سے مشہور کھیلوں کا ٹورنامنٹ ہے اور اسے کامیاب بنانے کی کوششیں ہندوستان میں نمایاں کوشش کی جارہی ہے۔ہندوستان میں جہاں کرکٹ بہت مشہور ہے ،ریلائنس فاؤنڈیشن نے باسکٹ بال کی مقبولیت کو فروغ دیاہے۔

  ریلائنس فاؤنڈیشن، ہندوستان میں جونیئراین بی اے پروگرام چلارہاہے جس میں 20 ریاستوں کے 34 شہروں کے 1.1 کروڑ تربیت حاصل کررہے ہیں۔(تصویر:نیوز18)۔
ریلائنس فاؤنڈیشن، ہندوستان میں جونیئراین بی اے پروگرام چلارہاہے جس میں 20 ریاستوں کے 34 شہروں کے 1.1 کروڑ تربیت حاصل کررہے ہیں۔(تصویر:نیوز18)۔

گزشتہ ہفتے ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ کے ایک سنہرے باب کا اس وقت آغازہوا۔ جب ہندوستان کی سرزمین پرپہلی باراین بی اے میچ کھیلا گیا۔ ہندوستان میں این بی اے میچ کا آغاز ریلائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین نیتا امبانی نے کیا۔ نیتا امبانی نے میچ بالزاین بی اے کمشنرزایڈم سلوراور سائیکرامنٹو کنگس اورانڈیانا پیسرس کے کپتانوں کے حوالے کیں۔ دونوں ٹیموں نے ممبئی کے این ایس سی آئی اسٹیڈیم میں اپنی قسمت آزمائی اورانڈیانا پیسرس نے بالآخر 132–131 سے کامیابی کا پرچم لہرایاہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کے تحت چلائے جارہے جونیئراین بی اے پروگرام میں تربیت حاصل کررہے ہیں 3ہزار بچوں نے اس میچ کا مشاہدہ کیا۔

سال 2017 میں، نیتا امبانی کو صدرجمہوریہ ہند نے قومی کھیل پروتساہن ایوارڈ سےسرفرازکیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے کھیلوں کوفروغ دینے کے لئے انجام دی گئیں خدمات پرانہیں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ وہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے دو نامورکمیشنوں کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔(تصویر:نیوز18)۔ سال 2017 میں، نیتا امبانی کو صدرجمہوریہ ہند نے قومی کھیل پروتساہن ایوارڈ سےسرفرازکیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے کھیلوں کوفروغ دینے کے لئے انجام دی گئیں خدمات پرانہیں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ وہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے دو نامورکمیشنوں کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔(تصویر:نیوز18)۔

 

نیتا امبانی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔انہوں نے اسکولی نصاب میں کھیلوں کوشامل کرنے پرزوردیاہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن یوتھ اسپورٹ کے ذریعہ ملک کے 5 ہزار تعلیمی اداروں میں آج کھیل کے فروغ میں نیتا امبانی اہم رول ادا کررہی ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ 2016 میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے نیتا امبانی کا انتخاب عمل میں آیاہے۔ وہ ریلائنس کے زیرانتظام انڈین سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کی صدرنشین کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔ وہیں وہ ممبئی انڈینس فرنچائز کی مالک بھی ہیں جس کا آئی پی ایل میں سب سے کامیاب اوربڑی ٹیموں میں شمارہوتاہے۔

Loading...