NMACC میں نیتا امبانی نے کہا: ہم طویل عرصہ سے کوششیں کررہے تھے، آج فخر محسوس کررہے ہیں

NMACC میں نیتا امبانی نے کہا: ہم طویل عرصہ سے کوششیں کررہے تھے، آج فخر محسوس کررہے ہیں

NMACC میں نیتا امبانی نے کہا: ہم طویل عرصہ سے کوششیں کررہے تھے، آج فخر محسوس کررہے ہیں

NMACC : نیتا امبانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری ثقافت ہزاروں سالوں سے نہ صرف زندہ ہے بلکہ پروان چڑھی ہے۔ ہم قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہیں جو تنوع سے بھری ہوئی ہے۔ مکیش (امبانی) اور میرے لئے این ایم اے سی سی ایک خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کے مترادف ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ممبئی میں جمعہ کو نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا افتتاح ہوا ۔ اس دوران ملک و بیرون ملک کے فنکار، مذہبی رہنما ، کھیل اور کاروباری دنیا کی مشہور ہستیاں موجود رہیں ۔ افتتاحی تقریب کی میزبانی ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی اور ان کی بیٹی ایشا امبانی نے کی ۔ نیتا امبانی نے اس موقع پر ایک تقریر بھی کیا ۔ اس تقریر میں ہندوستان کی تہذیب، تنوع اور ثقافت پر مبنی کئی اہم باتیں شامل تھیں۔

    اس سینٹر کو پوری دنیا سے ملنے والی حمایت سے متاثر ہو کر نیتا امبانی نے پروگرام میں موجود سبھی مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ان کے لئے بہت بڑی خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ این ایم اے سی سی کو باندرہ کرلا کمپلیکس میں واقع جیو ورلڈ گارڈنز میں بنایا گیا ہے۔

    نیتا امبانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری ثقافت ہزاروں سالوں سے نہ صرف زندہ ہے بلکہ پروان چڑھی ہے۔ ہم قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہیں جو تنوع سے بھری ہوئی ہے۔ مکیش (امبانی) اور میرے لئے این ایم اے سی سی ایک خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کے مترادف ہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے یہ خواب دیکھ رہے تھے کہ ہندوستان ایک عالمی معیار کا ثقافتی مرکز ہو۔ سینما اور موسیقی، رقص و ڈرامہ، ادب اور لوک کتھا، فن اور دستکاری، سائنس اور روحانیت، یہ سب ہندوستان کا قومی اثاثہ ہے۔ ہم ایک عرصے سے فن اور ثقافت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ثقافت ہماری سمجھ ، رواداری اور احترام کے دھاگوں کو بُنتی ہے جو کمیونٹیز اور ممالک کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھتی ہے۔ ثقافت انسانیت کے لئے امید اور خوشی لاتی ہے۔ ایک فنکار کی حیثیت سے مجھے امید ہے کہ یہ سینٹر فن، فنکاروں اور سامعین کیلئے ایک اہم مقام ثابت ہوگا۔ یہ ایک ایسا سینٹر ہے جہاں فنکار اپنے آپ پر فخر محسوس کر سکتے ہیں۔ ہم اس مرکز کو نہ صرف بڑے شہروں بلکہ چھوٹے شہروں، قصبوں اور ملک کے دور دراز دیہاتوں کے بہترین ٹیلنٹ کا گھر بنانے کا تصور کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: NMACCکی افتتاحی تقریب میں نیتاامبانی کی 'رگھوپتی راگھو راجہ رام' پر خوبصورت پرفارمنس:ویڈیو


    یہ بھی پڑھئے: اس سال خوب جھلسائے گی گرمی، ہیٹ ویو کا الرٹ، جانئے اپریل سے جون تک کیسا رہے گا موسم



    انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے پاس پلیٹ فارم ہے، ہماری آواز ہے، تب تک ہمارے پاس اپنے بات کو کہنے اور دنیا کو بدلنے کی طاقت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا سینٹر بنے ، جو فن، ثقافت اور علم کی تثلیث کا سنگم ہو۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: