کھیلوں کی طاقت،فائبراورنوجوانوں طاقت کانام ہے ہندوستان :بزنس اسپورٹ سمٹ سے نیتا امبانی کا خطاب

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نیتا امبانی نے بزنس اسپورٹ سمٹ سے خطاب کیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے "بلین ڈریمز: انڈیا مواقع" کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کو کھیلوں کی طاقت، فائبراورنوجوان طاقت قراردیا۔

Oct 08, 2019 10:50 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 10:50 PM IST
کھیلوں کی طاقت،فائبراورنوجوانوں طاقت کانام ہے ہندوستان :بزنس اسپورٹ سمٹ سے نیتا امبانی کا خطاب

نیتا امبانی نےمنگل کولندن میں منعقدہ 'دی اسپورٹ بزنس سمٹ' میں 'انسپائرنگ اے بلین ڈریمس' انڈیا کے مواقع' میں ہندوستان میں کھیلوں کےامکانات کے بارے میں خطاب کیا۔(تصویر:نیوز18)۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نیتا امبانی نے بزنس اسپورٹ سمٹ سے خطاب کیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے "بلین ڈریمز: انڈیا مواقع" کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کو کھیلوں کی طاقت، فائبراورنوجوان طاقت قراردیا۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی فورم پروہ خطاب کرتے ہوئے اپنے آپ کوخوش نصیب سمجھتی ہے۔ نیتا امبانی نے کہا کہ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہندوستانی کھیلوں میں خواتین کی نمائندگی کررہی ہوں اور یہ ہندوستانی کی تمام خواتین کے لیے اعزازہے۔نیتا امبانی نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد اورنئے ہندوستان میں تمام خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

 

Loading...

نیتا امبانی نے کہا کہ ’’میں بدھ ، مہاتما گاندھی اور مدر ٹریسا کی سرزمین سے تعلق رکھتی ہوں اور یہاں ایک بلین خوابوں کی نمائندگی نمائندگی کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کی آبادی کاچھٹا حصہ آباد ہیں۔ ہندوستان 130 ارب افراد کا ملک ہے۔ ان 130 کروڑ افراد میں سے 60 کروڑ کی عمر25 سال سے بھی کم عمر ہے۔

نیتا امبانی کہا کہ "ہندوستان میں خواتین آج مختلف شعبوں میں قدم رکھ رہی ہیں اور مجھے بے مثال طاقت رکھنے والی خواتین پرمکمل اعتماد ہے۔ جب خواتین میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے تو وہ اپنے لئے کھڑی ہوجاتی ہیں۔ نیتا نے پوچھا کہ اگر کوئی عورت ارادہ کرتی ہے وہ نہ صرف قومی سطح بلکہ بین الااقوامی سطح پرکھیل کے میدان میں کامیابی کا پرچم لہراسکتی ہے۔

آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینزکی مالک نیتا امبانی نے اشارہ کیا کہ ہندوستان میں آئی پی ایل کی وجہ سے خواتین کرکٹ کی طرف راغب ہوتی ہیں۔ اس سے پہلے کرکٹ صرف مردوں میں زیادہ مقبول رہا۔ لیکن پچھلے 10 سالوں میں، خواتین نے کرکٹ کے میدان میں اپنا لواہا منوایاہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کی کامیابی سے ہندوستانی کرکٹ کو ایک نئی سمت ملی ہے۔

 

Loading...