ہوم » نیوز » عالمی منظر

کووڈ-19 میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچاکر نیتا امبانی دنیا کی اہم سماجی خدمت گار ہستیوں کی فہرست میں شامل

کورونا وائرس (کووڈ19) کے درمیان لوگوں کی جا ن بچانے کی کوششوں میں مصروف نیتا امبانی اور ان کے ادارہ ریلائنس فاوندیشن کو دنیا کے اہم سماجی خدمت گار وں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

  • Share this:
کووڈ-19 میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچاکر نیتا امبانی دنیا کی اہم سماجی خدمت گار ہستیوں کی فہرست میں شامل
نیتا امبانی دنیا کی اہم سماجی خدمت گار ہستیوں کی فہرست میں شامل

نئی دہلی: کورونا وائرس (کووڈ19) کے درمیان لوگوں کی جا ن بچانے کی کوششوں میں مصروف نیتا امبانی اور ان کے ادارہ ریلائنس فاوندیشن کو دنیا کے اہم سماجی خدمت گاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ امریکہ کی معروف میگزین ٹاون اینڈ کنٹری کی 2020 کی اس فہرست میں نیتا امبانی واحد ہندوستانی سماجی خدمت گار ہیں۔ نیتا امبانی کو لاک ڈاون کے دوران معاشرہ کے مختلف طبقات کے لئے ان کی راحتی کوششوں، غریبوں کو کھانا کھلانے اور ملک کے پہلے کووڈ ۔19 اسپتال جیسی سماجی خدمات کے لئے اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔


نیتا امبانی اور ریلائنس فاونڈیشن کے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے میگزین ٹاون اینڈ کنٹری نے کہا کہ ریلائنس فاونڈیشن ۔ریلائنس انڈسٹریز کا سماجی خدمت گار ادارہ ہے، جسے نیتا امبانی نے قائم کیا تھا اور وہ اس کی چیئرپرسن ہیں۔ ادارہ نے کورونا کے اس نہایت چیلنجنگ دور میں فرنٹ لائن پر لاکھوں مزدوروں اور غربا کو کھانا کھلایا اور ماسک تقسیم کئے، ہندوستان کا کووڈ۔19 مریضوں کے لئے پہلا اسپتال قائم کیا اور ہنگامی راحت فنڈ میں سات کروڑ 20لاکھ ڈالر کا عطیہ کیا۔


امریکہ کی معروف میگزین ٹاون اینڈ کنٹری کی 2020کی اس فہرست میں نیتا امبانی واحد ہندستانی سماجی خدمت گار ہیں۔ فائل فوٹو
امریکہ کی معروف میگزین ٹاون اینڈ کنٹری کی 2020کی اس فہرست میں نیتا امبانی واحد ہندستانی سماجی خدمت گار ہیں۔ فائل فوٹو


تاریخی حالات میں ہستیوں نے بچائیں لاکھوں جانیں

معروف میگزین ٹاون اینڈ کنٹری میگزین ہرسال اپنا پورا ایک شمارہ پوری دنیا کے سماجی کارکنان کو وقف کرتی ہے۔ اس میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے کام، عزم اور سادگی سے پوری دنیا پر اپنی چھاپ چھوڑی ہو۔ میگزین میں لکھا گیا ہے کہ تاریخی حالات میں فہرست میں شامل کئے لوگوں نے پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ اس سال اس فہرست میں شامل ہستیوں نے عام لوگوں میں امید کی کرن جگائی ہے۔

نیتا امبانی کے ساتھ ہی فہرست میں شامل ہیں یہ شخصیات

نیتا امبانی کے ساتھ ہی ٹاون اینڈ کنٹری کی اس فہرست میں ٹم کک، اوپرا ونفرے، لارین پاویل جابس، لاڈر فیملی، ڈی ورساچے، مائیکل بلومبرگ، لیونارڈو اور کئی دوسری ہستیاں بھی شامل ہیں۔ میگزین نے نیتا امبانی اور ریلائنس فاونڈیشن کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ فاونڈیشن نے لاک ڈاون کے دوران لاکھوں لوگوں کو کھانا کھلایا۔ وہیں، ایمرجنسی فنڈ میں 7.2 کروڑ ڈالر بھی عطیہ کئے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کا پہلا کووڈ-19 اسپتال بنانے میں مالی مدد کی۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کا مالکانہ حق ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔)
First published: Jun 21, 2020 10:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading