کیرالہ سیلاب راحت کیلئے ریلائنس فاؤنڈیشن نے سی ایم آفت رلیف فنڈ میں 21 کروڑ روپئے دئے ہیں۔ فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن نیتا امبانی نے وزیر اعلی پنارائی وجین کو یہ رقم سونپی۔ اس کے ساتھ ہی فاؤنڈیشن نے 50 کروڑ راحت سامگری سیلاب سے متاثر علاقوں میں بھیجی ہے۔ نیتاامبانی نے کہا کہ ریلائنس فاؤنڈیشن کیرالہ کو پھر سے کھڑا کرنے کے خیال میں ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ سبھی کو آگے آکر اس آفت کے وقت ملیالی لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔
ریلائنس فاؤنڈیشن کے 30 لوگ 14 اگست سے راحت کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن انفارمیشن سروسز نے ریاستی آفت مینیجمنٹ محکمہ کے ساتھ مل کر ٹول فری ہیلپ لائن کے ذریعے قریب 1600 ؛وگوں کو بچایا ہے۔ فاؤنڈیشن اینارکلم ، وایا ناڈ ، الاپجھا ، تھریسور ، ایدوکی اور پتھانام تھٹا اضلاع میں زمینی سطح پر راحت کے کاموں میں لگا ہوا ہے۔
ریلائنس رٹیل نے 160 راحت کیمہوں میں ریڈی ٹو ایٹ کھانا ، گلوکوز اور سینیٹری نیپکن بھیجے ہیں۔ ساتھ ہی راشن کٹ ، کپڑے اور برتن بھی پہنچائے گئے ہیں۔ نیتا امبانی نے ہر پد رلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ یہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں ڈرائنگ تقسیم کیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔