உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس فاؤنڈیشن نے این بی اے کا ہندوستان میں کیا خیرمقدم ، نیتا امبانی نے حوالے کی میچ کی گیند

    جمعہ کوہندوستانی کھیلوں کی تاریخ کے ایک سنہرے باب کا اس وقت اضافہ ہوگیاہے۔ جب ہندوستان کی سرزمین پرپہلی بار این بی اے میچ کھیلا گیا۔ہندوستان میں این بی اے میچ کا آغاز ریلائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین نیتا امبانی نے کیا۔

    • Share this:
      جمعہ کوہندوستانی کھیلوں کی تاریخ کے ایک سنہرے باب کا اس وقت اضافہ ہوگیاہے۔ جب ہندوستان کی سرزمین پرپہلی بار این بی اے میچ کھیلا گیا۔ہندوستان میں این بی اے میچ کا آغاز ریلائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین نیتا امبانی نے کیا۔ نیتا امبانی نے میچ بالزاین بی اے کمشنرزایڈم سلوراور سیکرامنٹو کنگزاورانڈیانا پیسرس کے کپتانوں کے حوالے کیں۔ دونوں ٹیموں نے ممبئی کے این ایس سی آئی اسٹیڈیم میں مقابلہ کیا جہاں ریلائنس فاؤنڈیشن کے تحت چلائے جارہے جونیئراین بی اے پروگرام میں تربیت حاصل کررہے ہیں 3ہزار بچے بھی موجود تھے۔
      این بی اے اورریلائنس فاؤنڈیشن کی 6 سالہ شراکت کی تکمیل کے موقع پران تمام بچوں کو نیتاامبانی کی جانب سے اس میچ کو دیکھنے کی دعوت دی گئی۔ ریلائنس فاؤنڈیشن، ہندوستان میں ایک جونیئراین بی اے پروگرام چلارہاہے جس میں 20 ریاستوں کے 34 شہروں کے 1.10 کروڑ بچے شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو باسکٹ بال سے جوڑکرصحت مند اورفعال طرز زندگی کی طرف راغب کیاجارہاہے۔

      این بی اے کمشنرزایڈم سلور، نیتا امبانی کومیچ بال دیتے ہوئے۔(تصویرنیوز18)۔
      این بی اے کمشنرزایڈم سلور، نیتا امبانی کومیچ بال دیتے ہوئے۔(تصویرنیوز18)۔

      کھیل کے شعبے میں ہندوستان کو بلندی پر دیکھنا میرا خواب:نیتا امبانی
      ہندوستان میں این بی اے کے تاریخی آغاز کے موقع پرنیتا امبانی نے کہا، "یہ میرا خواب ہے کہ ہندوستان کوایک کثیر کھیل والا ملک بنتا دیکھوں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن ہندوستان میں پہلی باراین بی اے میچزمنعقد کررہاہے اور این بی اے کے ساتھ اپنی 6 سالہ شراکت داری منانے کے لئے پرجوش نظرآرہاہے۔ بچوں میں تعلیم اور کھیلوں کو فروغ دینا میرا مشن ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ ایک دن ہندوستان کھیلوں کے میدان میں بھی عروج پرہوگا۔

      انڈیانا پیسرس کی جیت بھارت میں این بی اے کا پہلا میچ تھا جو بہت ہی دلچسپ تھا۔ انڈیانا پیسرس اورسائیکرامنٹو کنگزکامقابلہ وقت کے ساتھ ہوتارہا اورانڈیانا پیسرس نے بالآخر 132–131 سے کامیابی کا پرچم لہرایاہے۔  

      First published: