نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی ویب سائٹ لانچ، ایشا نے آرٹ کے تئیں ماں کی لگن کو کیا سلام
نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی ویب سائٹ لانچ، ایشا نے فن کے تئیں ماں کی لگن کو کیا سلام
Nita Mukesh Ambani Cultural Centre : خوابوں کے شہر میں کے جیو ورلڈ سینٹر میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر بنایا جارہا ہے ۔ آج سینٹر کی ویب سائٹ کا آفیشیل لانچ کیا گیا ۔ 31 مارچ 2023 تک یہ سینٹر وجود میں آجائے گا اور اس کو شائقین کیلئے کھول دیا جائے گا ۔
ممبئی : خوابوں کے شہر میں کے جیو ورلڈ سینٹر میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر بنایا جارہا ہے ۔ آج سینٹر کی ویب سائٹ کا آفیشیل لانچ کیا گیا ۔ 31 مارچ 2023 تک یہ سینٹر وجود میں آجائے گا اور اس کو شائقین کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ ویب سائٹ لانچ کے موقع پر جاری ایک ویڈیو میں ایشا امبانی نے آرٹ کے تئیں اپنی ماں نیتا امبانی کے لگن کو سلام کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 50 سالوں سے نیتا امبانی روز ڈانس کی سادھنا کرتی رہی ہیں ۔ ایک بزنس وومین، اسپورٹس لوور، لیڈر اور ریلائنس فاونڈیشن کی چیئر پرسن سے پہلے ان کی والدہ ایک بھرت ناٹیم ڈانسر ہیں ۔
ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے ویڈیو میں کہا کہ آج میں جو کچھ ہوں، وہ ڈانس کی وجہ سے ہوں۔ ہندوستان میں مجسمہ سازی، رقص، موسیقی، ڈرامہ، مصوری وغیرہ کی روایت رہی ہے۔ میرا خواب ہے کہ ہندوستان کے فن کی یہ خوشبو پوری دنیا تک پہنچے۔ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر نے میرے بچپن کے خواب کو پورا کر دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہاں آکر فنکار اپنے تخیل کو اڑان بھر پائیں گے۔
مکیش نیتا امبانی کلچرل سینٹر میں ایک تین منزلہ عمارت میں پرفارمنگ اور ویجوئل آرٹس کی نمائش ہوگی ۔ پرفارمنگ آرٹ کیلئے دی گرینڈ تھئیٹر ، دی اسٹوڈیو تھئیٹر اور دی کیوب جیسے شاندار تھئیٹر بنائے جائی گے ۔ ان سبھی میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ دی گرینڈ تھئیٹر میں دو ہزار شائقین ایک ساتھ پروگرامز کا لطف اٹھا سکیں گے ۔ ہندوستانی اور بین الاقوامی فنکاروں کے فن کی نمائش کیلئے 16 ہزار ورگ فٹ میں پھیلا ایک چار منزلہ آرٹ ہاوس بھی لانچ ہوگا ۔
اوپننگ شو
Civilisation to Nation – The Great Indian Musical: تین سے 23 اپریل، 2023
India In Fashion : تین اپریل سے 4 جون 2023
Sangam Confluence : تین اپریل سے 4 جون 2023
Public Art: اکتیس مارچ، 2023
( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔