NMACC صرف ایک خواب کا پورا ہونا نہیں، بلکہ ایک نئے سفر کی شروعات : ایشا امبانی

NMACC صرف ایک خواب کا پورا ہونا نہیں، بالکہ ایک نئے سفر کی شروعات : ایشا امبانی

NMACC صرف ایک خواب کا پورا ہونا نہیں، بالکہ ایک نئے سفر کی شروعات : ایشا امبانی

NMACC : سینٹر کے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے ایشا امبانی نے اپنی ماں نیتا امبانی کے وژن کے بارے میں بات کی۔ اس میں فنکار اور سامعین کیلئے ایک پلیٹ فارم شامل ہے اور ساتھ ہی خواب دیکھنے والوں اور کرئیٹرس کے لئے بھی اتنی ہی جگہ ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    ممبئی : ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں جمعہ کو نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اس دوران ملک و بیرون ملک سے فنکار، مذہبی رہنما ، کھیل اور کاروباری دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات موجود تھیں۔ ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل ) کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے بھی اس موقع پر تقریر کی۔

    سینٹر کے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے ایشا امبانی نے اپنی ماں نیتا امبانی کے وژن کے بارے میں بات کی۔ اس میں فنکار اور سامعین کیلئے ایک پلیٹ فارم شامل ہے اور ساتھ ہی خواب دیکھنے والوں اور کرئیٹرس کے لئے بھی اتنی ہی جگہ ہے۔ ان کی ماں سب کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے کی بابت سوچتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سینٹر کو زندہ بنانا مکمل طور پر لو اور جوائے کا کام رہا ۔ اس کا نام میری والدہ کے نام پر رکھا گیا ہے این ایم اے سی سی، جو فن کے تئیں ان کی زندگی بھر کی لگن کو ایک خراج تحسین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک تربیت یافتہ کلاسیکل ڈانسر کے طور پر یہ اسٹیج ہمیشہ میری ماں کا مندر رہا ہے۔ لیکن فن سے اس کی محبت میڈیم یا فارم سے بالاتر ہوگئی ہے۔ پچھلے کئی سالوں میں میں نے انہیں اپنے آپ کو روایتی ہندوستانی فنون اور دستکاریوں کو زندہ کرنے، محفوظ کرنے اور فروغ دینے کیلئے وقف کرتے دیکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: NMACC میں نیتا امبانی نے کہا: ہم طویل عرصہ سے کوششیں کررہے تھے، آج فخر محسوس کررہے ہیں


    یہ بھی پڑھئے: NMACCکی افتتاحی تقریب میں نیتاامبانی کی 'رگھوپتی راگھو راجہ رام' پر خوبصورت پرفارمنس:ویڈیو



    انہوں نے کہا کہ این ایم اے سی سی نیتا امبانی کے وژن کی علامت ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا کلچرل سینٹر بیک وقت فنکاروں اور سامعین کی ضروریات کو کیسے پورا کرے گا؟ اس حوالے سے ایشا امبانی نے کہا کہ این ایم اے سی سی صرف ایک زندگی بھر کے خواب کو پورا کرنا ہی نہیں ہے بلکہ ایک سفر کی شروعات بھی ہے ۔ یہ سفر تخلیقی تجربات اور تاثرات میں ایک نئی جان پھونکنے کی سمت میں ہے۔ ایک ایسے سفر کی شروعات ہے ، جو ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور پرورش کرنے کی سمت میں ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: