وزیراعظم کی صدارت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ آج، ممتا-کجریوال سمیت 4 وزرائے اعلیٰ نہیں ہوں گے شریک

وزیراعظم کی صدارت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ آج، ممتا-کجریوال سمیت 4 وزرائے اعلیٰ نہیں ہوں گے شریک۔فائل فوٹو

وزیراعظم کی صدارت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ آج، ممتا-کجریوال سمیت 4 وزرائے اعلیٰ نہیں ہوں گے شریک۔فائل فوٹو

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس مہینے کے آغاز میں اس میٹنگ میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم بعد میں منع کردیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نیتی آیوگ گورننگ کاونسل کی ہفتہ کو ہونے والی میٹنگ میں دہلی کےو زیراعلیٰ اروند کجریوال سمیت چار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو (کے سی آر) شامل ہیں۔

    کجریوال نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی کو ایک چٹھی لکھ کر کہا کہ دہلی میں نوکر شاہوں کے تبادلے پر مرکز کے حالیہ آرڈیننس کی وجہ سے وہ میٹنگ میں شامل نہیں ہوپائیں گے۔ عاپ لیڈرنے کہا کہ آرڈیننس کے خلاف دہلی ہی نہیں، پورے ملک کے لوگوں میں زبردست مخالفت ہے۔

    وزیراعظم کریں گے میٹنگ کی صدارت

    نیتی آیوگ گورننگ کونسل کی آٹھویں میٹنگ ہفتہ کو پرگتی میدان میں ہوگی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ کا مرکزی موضوع ترقی یافتہ ہندوستان @ 2047: ٹیم انڈیا کا کردار ہے۔ کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹنگ میں اہم موضوعات بشمول ایم ایس ایم ای، بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری، خواتین کو بااختیار بنانا، صحت اور تغذیہ، مہارت کی ترقی، اور رفتار کی طاقت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ یا لیفٹیننٹ گورنرز کو میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    صبح سے رسموں کی شروعات، دوپہر میں سینگول کی تنصیب اور پی ایم مودی کا خطاب، یہ ہے نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کا پورا شیڈول

    یہ بھی پڑھیں:

    اندر سے کتنی خوبصورت ہے پارلیمنٹ کی نئی عمارت؟ وزیراعظم مودی نے شیئر کیا ویڈیو، دیکھئے پہلی جھلک

    ممتا نے پہلے ہاں، اور بعد میں کہا ناں

    مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس مہینے کے آغاز میں اس میٹنگ میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم بعد میں منع کردیا۔ ریاست کے وزیر خزانہ اور چیف سکریٹری کو بھیجنے کے ترنمول کانگریس کی درخواست کو مرکز نے ’منع‘ کردیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: