ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی حکومت کا بڑا اعلان، 2 سال میں پورے ملک سے ختم کردیئے جائیں گے ٹول پلازہ، جانیں کیسے وصولی کرے گی حکومت

روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری (Nitin Gadkari) نے کہا ہے کہ ٹول جمع کرنے کو آسان بنانے کے لئے حکومت اسے جی پی ایس (GPS) سسٹم سے جوڑ رہی ہے تاکہ جام کی پریشانی سے نجات مل سکے اور سفر آسان ہوسکے۔

  • Share this:
مرکزی حکومت کا بڑا اعلان، 2 سال میں پورے ملک سے ختم کردیئے جائیں گے ٹول پلازہ، جانیں کیسے وصولی کرے گی حکومت
مرکزی حکومت کا بڑا اعلان، 2 سال میں پورے ملک سے ختم کردیئے جائیں گے ٹول پلازہ

نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری (Nitin Gadkari) نے کہا ہے کہ ٹول جمع کرنے کو آسان بنانے کے لئے حکومت اسے جی پی ایس (GPS) سسٹم سے جوڑ رہی ہے تاکہ جام کی پریشانی سے نجات مل سکے اور سفر آسان ہوسکے۔ نتن گڈکری نے جمعرات کے روز یہاں چیمبر آف کامرس انڈسٹری ایسوچیم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹول پلازہ میں ڈیوٹی وصولی اگلے دو سالوں میں جی پی ایس سسٹم سے منسلک ہوجائے گی۔ اس کے لئے، جی پی ایس ٹکنالوجی اپنائی جارہی ہے، جس کے تحت گاڑی کی نگرانی کی جائے گی اور جیسے ہی گاڑی ٹول پلس ایریا میں داخل ہوگی، گاڑی کے مالک کے بینک اکاؤنٹ سے فوری طور پر ٹول کی رقم کاٹ لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں جی پی ایس سسٹم کے نفاذ کے ساتھ ہی ٹول پلازہ کو ٹول ٹیکس جمع کرنے کی ذمہ داری سے بھی آزاد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ملک میں ٹول وصولی 34 ہزار کروڑ روپے کو عبور کرے گی اور اگلے پانچ سالوں میں ، جی پی ایس ٹکنالوجی کے ذریعہ ٹول وصولی 134 ہزار کروڑ تک پہنچ جائے گی۔



1.34 ٹریلین تک بڑھ جائے گی ٹول سے آمدنی


جی پی ایس ٹکنا لوجی کا استعمال کرنے کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کی ٹول آمدنی پانچ سال میں 1.34 ٹریلین تک بڑھ سکتی ہے۔ وزیر نے کہا، ’کل سڑک روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور صدر، این ایچ اے آئی کی موجودگی میں، ٹول جمع کرنے کے لئے جی پی ایس تکنیک کا استعمال کرکے ایک پریزنٹیشن دی گئی تھی۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ اگلے پانچ سالوں میں ہماری ٹول کی آمدنی 1,34,000 کروڑ روپئے ہوگی’۔

ایک سال پہلے فاسٹ ٹیگ کیا گیا تھا لازمی

حکومت پورے ملک میں گاڑیوں کی آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے یہ خاص قدم اٹھا رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں، مرکزی حکومت نے ملک کے سبھی ٹول پلازہ پر فاسٹ ٹیگ لازمی کردیا ہے۔ فاسٹ ٹیگ کی لازمیت کے بعد ایندھن کی کھپت میں کمی آئی ہے، اس کے علاوہ آلودگی پر بھی لگام لگی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 17, 2020 10:00 PM IST