مشن پانی: نتن گڈکری نےکہا- پہلی بارلوگوں نےکمبھ میں غسل کیا اورپانی بھی پیا#

مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ نمامی گنگے کے تحت میں الہ آباد میں 9 پروجیکٹ کررہا ہوں۔ اس میں سے چارپورے ہوگئے ہیں۔ ورانسی میں بھی 9 پروجیکٹ چلائے جارہے ہیں۔ اس سال کمبھ میں پہلی بارایسا ہوا کہ لوگوں نے غسل کیا اورپانی پیا۔

Aug 27, 2019 09:54 PM IST | Updated on: Aug 27, 2019 09:54 PM IST
مشن پانی: نتن گڈکری نےکہا- پہلی بارلوگوں نےکمبھ میں غسل کیا اورپانی بھی پیا#

نتن گڈکری نےنیوز18 کے مشن پانی سے جڑتے ہوئے کہا کہ پہلی بار لوگوں نےکمبھ میں غسل کیا اور پانی بھی پیا۔

پانی کے بحران کے بارے میں لوگوں کوبیدارکرنےاورپانی کی بچت کےلئےانہیں ترغیب دینےکے لئےنیوز 18 کی خاص مہم مشن پانی لانچ ہوگیا ہے۔ اس خاص مہم کو امیتابھ بچن نےلانچ کیا۔ امیتابھ مشن پانی کے کیمپین ایمبسڈرہیں۔ اس پروگرام میں کئی بڑے وزراء اور عظیم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ممبئی کی حالت پرافسوس کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ میں اتنے دن ممبئی آتا ہوں، مجھے یہاں کی حالت دیکھ کربہت دکھ ہوتا ہے۔ یہاں کا سارا گندہ پانی سمندرمیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ پونے- ممبئی میں انڈسٹری میں جتنا بھی پانی لگتا ہے وہ فلٹرڈ پانی ہوتا ہے۔

 سمندرمیں پانی صاف کرکے ہی چھوڑا جائے

Loading...

نتن گڈکری نےکہا 'جب میں یہاں وزیربنا تھا تب میں نے وارننگ دی تھی کہ انڈسٹری کا پانی سمندرمیں نہیں جائےگا۔ تب مجھ سے کہا گیا کہ پانی ڈرینیج میں جارہا ہے۔ تب میں نے سوال کیا کہ ڈرینیج کا پانی کہاں جاتا ہے، توجواب ملا سمندرمیں'۔ نتن گڈکری نے کہا کہ تب میں نے انہیں ایسا نہ کرنے کےلئےکہا۔ اس کےبعد سے وہ پانی کوریسائیکل کرکےاس کا استعمال کرتے ہیں۔ یہاں ریسائیکل پانی اگرانڈسٹری میں استعمال کیا جائے توفلرٹڈ پانی کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ میرا ماننا ہےکہ سمندرمیں جتنا بھی پانی چھوڑا جائے وہ صاف کرکے ہی چھوڑا جائے۔

پہلی بارلوگوں نے کمبھ میں پانی پیا

مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ نمامی گنگے کے تحت میں الہ آباد میں 9 پروجیکٹ کررہا ہوں۔ اس میں سے چارپورے ہوگئے ہیں۔ ورانسی میں بھی 9 پروجیکٹ چلائے جارہے ہیں۔ اس سال کمبھ میں پہلی بارایسا ہوا کہ لوگوں نےغسل کیا اورپانی پیا۔

اس پروگرام میں کیمپین ایمبسڈرامیتابھ بچن نے کہا کہ اس طرح کے بڑے کیمپین سے پورے ملک میں اچھا پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 سال کی محنت کے بعد ملک سے پولیوختم ہو پایا۔

Loading...