امریکہ کے آگے جھک گئی مودی حکومت، سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ جھوٹا نعرہ تھا: نتیش

پٹنہ ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نےنریندرمودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکہ سے دفاعی شعبہ میں ایک معاہدہ کرلیا۔

Apr 14, 2016 06:51 PM IST | Updated on: Apr 14, 2016 06:51 PM IST
امریکہ کے آگے جھک گئی مودی حکومت، سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ جھوٹا نعرہ تھا: نتیش

پٹنہ ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نےنریندرمودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکہ سے دفاعی شعبہ میں ایک معاہدہ کرلیا۔ مسٹرکمارنے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت امریکہ کو دفاعی مقاصد کےلئے ہندوستان کی ہوائی پٹی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ معاہدہ مرکزی حکومت کے وطن پرستی کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے نعروں کی نفی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وہاں جنتا دل یونائٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی دفتر میں آئین کے خالق ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کی 125یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا’’وطن پرستی کے بڑے بڑے نعرے لگانے والی نریندر مودی حکومت نے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرکے وطن پرستی کے اصول کی خلاف ورزی کی ہے ۔

مسٹرکمار نےکہا کہ حب الوطنی اور وطن پرستی کے نام پر لوگوں کے آئینی حقوق چھینے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا ،’’ہمیں اپنے آئینی حقوق کی حفاظت کےلئے سخت جدوجہد کرنی پڑے گی۔‘‘ جے ڈی یو کے صدر نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار کی چند روز پہلے ہوئی گرفتاری کا ذکر کر تے ہوئے کہاکہ جو ڈاکٹر امبیڈکر کے فلسفہ اور نظریہ میں یقین رکھتے ہیں انہیں جیل میں ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حب الوطنی اور وطن پرستی کے نام پر ملک میں عدم روداری کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ 

وزیراعلی نے نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آئین کے بنیادی ڈھانچہ پر حملہ کر رہے ہیں آج بابا صاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت ہمیشہ وطن پرستی کی بڑی بڑی باتیں کرتی ہے لیکن اس کے کام اس سے مختلف ہوتے ہیں۔ مسٹر کمار نے لوک سبھا انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد کی حکومت پر الزام گاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘نعرے کی بنیاد بھی جھوٹ تھی ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی میں اقتدار حاصل کرتے ہی بی جے پی نے اپنے رنگ ڈھنگ بدل لئے ۔

Loading...

Loading...