اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نتیش کابینہ کی آج ہوگی توسیع، شاہنواز حسین سمیت ان لیڈروں کو ملے گی جگہ

    بہار کابینہ توسیع (Bihar Cabinet Expansion) سے متعلق خبر آنے کے بعد ممکنہ وزرا کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، نتیش کابینہ میں بی جے پی کوٹے سے 9 اور جے ڈی یو کے کوٹے سے 8 وزیر بن سکتے ہیں۔

    • Share this:
      پٹنہ: بہار کابینہ توسیع (Bihar Cabinet Expansion) سے متعلق خبر آنے کے بعد ممکنہ وزرا کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، نتیش کابینہ میں بی جے پی کوٹے سے 9 اور جے ڈی یو کے کوٹے سے 8 وزیر بن سکتے ہیں۔ ان میں بی جے پی کے قومی ترجمان اور قانون ساز کونسل کے رکن سید شاہنواز حسین (Syed Shahnawaz Hussain) کا نام سب سے اوپر ہے۔ ان کا بی جے پی کے کوٹے سے وزیر بننا طے مانا جا رہا ہے اور کوئی اہم محکمہ ملنے کی بھی امید ہے۔ وہ منگل کو صبح دہلی سے پٹنہ پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ نتیش کابینہ کی توسیع منگل کو ہوگی۔ یہ تقریب پٹنہ میں راج بھون کے راجندر منڈپم میں ہوگا۔

      واضح رہے کہ کابینہ کی توسیع میں ہورہی تاخیر کے درمیان دونوں جماعتوں کے لیڈر یعنی بی جے پی اور جے ڈی یو مسلسل سب کچھ ٹھیک ہونے اور جلد ہی حکومت کی توسیع کی بات کہہ رہے تھے۔ جبکہ اپوزیشن جماعت اسے لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار (CM Nitish Kumar) اور بی جے پی پر اپوزیشن حملہ آور تھی۔ کابینہ میں سید شاہنواز حسین کے علاوہ بی جے پی سے نتن نوین، نیرج کمار ببلو، سابق وزیر اور ایم ایل سی سمراٹ چودھری، گوپال گنج سے بی جے پی رکن اسمبلی سبھاش سنگھ، نوتن سے بی جے پی رکن اسمبلی نارائن پرساد کے ساتھ آلوک رنجن جھا، پرمود کمار اور جنک رام کو نتیش کابینہ میں جگہ ملنا یقینی ہے۔

      بہار کابینہ توسیع (Bihar Cabinet Expansion) سے متعلق خبر آنے کے بعد ممکنہ وزرا کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، نتیش کابینہ میں بی جے پی کوٹے سے 9 اور جے ڈی یو کے کوٹے سے 8 وزیر بن سکتے ہیں۔
      بہار کابینہ توسیع (Bihar Cabinet Expansion) سے متعلق خبر آنے کے بعد ممکنہ وزرا کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، نتیش کابینہ میں بی جے پی کوٹے سے 9 اور جے ڈی یو کے کوٹے سے 8 وزیر بن سکتے ہیں۔

      جے ڈی یو کے یہ لیڈر بھی دوڑ میں

      نتیش کابینہ میں جے ڈی یو کی طرف سے سابق وزیر اور دھمداہا سے رکن اسمبلی لیسی سنگھ، بی ایس پی چھوڑ کر جے ڈی یو میں آئے زماں خان، بھاگلپور کے امر پور سے رکن اسمبلی جینت راج، دربھنگہ کے بہادر پور سے رکن اسمبلی مدن سہنی، نالندہ سے رکن اسمبلی شرون کمار اور سابق وزیر سنجے جھا کے علاوہ آزاد رکن اسمبلی سمت سنگھ کو وزارت ملنا طے ہے۔

      واضح رہے کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت ہے، جس میں بی جے پی، جے ڈی یو، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ اور مکیش سہنی کی وکاس شیل انسان پارٹی شامل ہے۔ جبکہ بہار اسمبلی انتخابات کے اراکین کی تعداد 243 ہے، جس میں سے 15 فیصد اراکین اسمبلی وزیر بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بہار کابینہ میں وزیر اعلیٰ سمیت 36 اراکین شامل ہوسکتے ہیں۔ جبکہ جے ڈی یو لیڈر اور وزیر تعلیم میوا لال چودھری استعفیٰ دے چکے ہیں اور فی الحال نتیش کابینہ میں تقریباً 21 نئے لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک نئے وزرا کے نام جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

       بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کے بعد 16 دسمبر کو 14 وزرا کے ساتھ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔

      بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کے بعد 16 دسمبر کو 14 وزرا کے ساتھ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔

      بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کے بعد 16 دسمبر کو 14 وزرا کے ساتھ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس دوران نتیش کمار کے علاوہ بی جے پی کے دو نائب وزیر اعلیٰ سمیت 7 اراکین اور جے ڈی یو کے پانچ اراکین کے ساتھ جیتن رام مانجھی کی پارٹی سے ان کے بیٹے اور وکاس شیل انسان پارٹی سے سہنی کو بھی کابینہ میں جگہ دی گئی تھی۔ حالانکہ کچھ وقت بعد جے ڈی یو لیڈر اور وزیر تعلیم میوا لال چودھری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: