نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے دہلی دورے کے دوران منگل کے روز دوپہر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دہلی کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ 30 منٹ تک چلی اور اس دوران دونوں لیڈران نے ساتھ میں لنچ بھی کیا۔ اس ملاقات کے بعد نتیش کمار بغیر میڈیا سے بات کئے نکل گئے۔ وہیں، اس ملاقات کے بعد اروند کیجریوال کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔ نتیش کمار کی اس ملاقات کا مقصد سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن کے لئے اپوزیشن کو متحد کرنا ہے۔
اس ملاقات کے بعد اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کر رہا ہے کہ میرے گھر تشریف لانے کے لئے نتیش کمار کا بہت بہت شکریہ۔ ملک سے متعلق کئی سنگین موضوعات پر بحث ہوئی۔ تعلیم، صحت، آپریشن لوٹس، ان لوگوں کے ذریعہ کھلے عام رکن اسمبلی کی خریدوفروخت کرکے عوام کے ذریعہ منتخب حکومتوں کو گرانا، بی جے پی حکومتوں کو گرانا، بی جے پی حکومتوں کی بڑھتی ہوئی آمرانہ کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے معاملوں پر بات چیت ہوئی۔

اس ملاقات کے بعد اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کر رہا ہے کہ میرے گھر تشریف لانے کے لئے نتیش کمار کا بہت بہت شکریہ۔
دونوں لیڈران کی ملاقات کے دوران دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) لیڈر سنجے جھا بھی موجود تھے۔ کیجریوال سے پہلے نتیش کمار نے مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ سے بھی ان کے پارٹی دفتر میں ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا کے خلاف ایک اور قدم، ہندوستان کی پہلی نیجل کورونا ویکسین کو DCGI کی منظورییہ بھی پڑھیں۔شیخ حسینہ اور وزیر اعظم مودی کی دوطرفہ میٹنگ، ہندوستان-بنگلہ دیش کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخطنتیش کمار کا دوپہر میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) سربراہ اوم پرکاش چوٹالہ سے بھی ملنے کا پروگرام ہے۔ جے ڈی یو لیڈر سبھی اپوزیشن جماعتوں کو سال 2024 کے الیکشن میں بی جے پی کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے لئے متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا خصوصی زور سماجوادی نظریات کی جماعتوں کو ایک ساتھ لانے پر ہے۔
گزشتہ ماہ بی جے پی سے ناطہ توڑنے والے نتیش کمار نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ان واحد ہدف بی جے پی کو مرکز کی اقتدار سے ہٹانے کے لئے اپوزیشن کو متحد کرنا ہے۔ نتیش کمار ایسے وقت دہلی کے دورے پر آئے ہیں، جب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سال 2024 میں ہونے والے الیکشن کے لئے وہ اپوزیشن کے وزیر اعظم عہدے کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔