உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نتیش حکومت نے کیا حج کمیٹی کا اعلان، بہار ریاستی حج کمیٹی کو ملا نیا چیئرمین

    بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ آج حج کمیٹی کو نیا چیرمین مل گیا ہے۔ عبدالحق کو حج کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عبدالحق، بہار ریاستی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین الیاس حسین عرف سونو بابو کے داماد ہیں۔ سونو بابو مسلسل دو بار حج کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔

    • Share this:
    پٹنہ: بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ آج حج کمیٹی کو نیا چیرمین مل گیا ہے۔ عبدالحق کو حج کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عبدالحق، بہار ریاستی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین الیاس حسین عرف سونو بابو کے داماد ہیں۔ سونو بابو مسلسل دو بار حج کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔

    حج کمیٹی کی دستور کے مطابق، تیسری بار کسی ایک ہی شخص کو چیئرمین نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ نتیش حکومت نے سونو بابو کے گھر کا ہی انتخاب کیا ہے۔ ان کے بھانجے اور داماد عبدالحق کو حج کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ حج اور حج کمیٹی کے معاملے میں سونو بابو کی مدت کار بغیر کسی تنازعہ کے گزری اور حج اور عازمین حج کے سہولت کو لے کر سونو بابو کی دلچسپی غیر معمولی رہتی تھی۔ اس کا انعام ان کے داماد کو ملا ہے۔ لوگ امید کر رہے ہیں کہ عبدالحق کی بھی مدت کار بہتر ہوگی۔

    غور طلب ہے کہ عبدالحق مرکزی حج کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں اور حج کے موقع پر عازمین حج کو ان کی خدمات حاصل ہوتی رہی ہے۔ وہ حج کے معاملے میں کافی فعال رہے ہیں۔ حج کمیٹی کے رکن چودھری محبوب علی قیصر، پروفیسر غلام غوث، ڈاکٹر خالد انور، معراج عالم عرف شڈو، تبسم پروین، کلثوم آرا، مفتی امجد رضا، سید افضل عباس، مولانا طارق عنایت اللہ، مولانا منہاج الدین، ماسٹر مجاہد عالم، سید شاہ عامر شاہد، محمد ارشاد اللہ نے حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا ہے۔

    امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی ثناءالہدیٰ قاسمی کو بھی حج کمیٹی کا رکن بنایا گیا تھا، لیکن انہوں نے اس سے استعفیٰ دے دیا۔ جانکاروں کے مطابق حج بھون میں حج کے کام کے ساتھ ساتھ بی پی ایس سی اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے لئے مفت کوچنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ نوجوان چیئرمین عبدالحق حج بھون کے تمام کاموں میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: