جے ڈی یو صدر کے عہدہ پر نتیش کمار کی تاجپوشی ، اسٹینڈ اپ انڈیا کا جم کر اڑایا مذاق

پٹنہ: جے ڈی یو قومی کونسل میں آج متفقہ طور پر نتیش کمار کو جے ڈی یو کا قومی صدر منتخب کر لیا گیا۔ خود شرد یادو نے میٹنگ میں اس کا اعلان کیا۔

Apr 23, 2016 02:36 PM IST | Updated on: Apr 23, 2016 02:36 PM IST
جے ڈی یو صدر کے عہدہ پر نتیش کمار کی تاجپوشی ، اسٹینڈ اپ انڈیا کا جم کر اڑایا مذاق

پٹنہ: جے ڈی یو قومی کونسل میں آج متفقہ طور پر نتیش کمار کو جے ڈی یو کا قومی صدر منتخب کر لیا گیا۔ خود شرد یادو نے میٹنگ میں اس کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نتیش کمار نے اپنے خطاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت پر زور دار حملہ بولا۔

نتیش نے کہا کہ اگر بہار میں لالو جی اور ہم اتحاد نہیں کرتے تو مهاگٹھ بندھن بن جاتا کیا۔ مقابلہ اگر بی جے پی کی پالیسیوں کا کرنا ہے ، تو مل کر چلنا پڑے گا۔ شراب بندی مہم میں ایمانداری کے ساتھ کام کیجئے ۔ پی کرکے کوئی مدہوش رہے گا ، تو کیا بات سمجھ آئے گی۔

نتیش نے کہا کہ بی جے پی اب ملک کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔ آج کل حب الوطنی کا مسئلہ چھایا ہوا ہے، جو ملک کی آزادی کی جنگ میں حصہ نہیں لئے ، وہ آج حب الوطنی کی بات کرتے ہیں ۔ نتیش نے کہا کہ صرف نعرے لگا رہی ہے مودی حکومت، صرف نعرے اور صرف نعرے۔ اسٹینڈ اپ انڈیا اور پھر ہوگا، شٹ ڈاؤن انڈیا، لے ڈاؤن انڈیا۔

Loading...

Loading...