ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بی جے پی نہیں دے رہی کابینہ توسیع کے لئے نام، وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہوئے حیران

بہار میں مسلسل کابینہ کی توسیع کی خبریں آرہی ہیں، لیکن اسی کے درمیان اب ایک موضوع گرم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک وزرا کے نام نہیں سونپے ہیں، جس کو لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی اب فکر مند ہیں۔

  • Share this:
بی جے پی نہیں دے رہی کابینہ توسیع کے لئے نام، وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہوئے حیران
بی جے پی نہیں دے رہی کابینہ توسیع کے لئے نام، وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہوئے حیران

پٹنہ: بہار میں حکومت تشکیل کے بعد سے لے کر کابینہ کی توسیع کو لے کر تعطل بنا ہوا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے کابینہ کے لئے ناموں کی فہرست سامنے نہیں آنے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حیرانی کی بات کہی ہے۔ انہوں نے آج صحافیوں سے کہا کہ کابینہ توسیع کو لے کر ان کی بی جے پی کے ساتھ ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔


نتیش کمار نے سکریٹریٹ واقع اپنے دفتر میں میٹنگ سے لوٹنے کے بعد صحافیوں سے سوال پر کہا کہ اس کے پہلے کبھی بھی کابینہ توسیع میں اتنی تاخیر نہیں ہوتی تھی۔ ہم لوگ شروع میں ہی کابینہ کی توسیع کرلیتے تھے۔ دراصل، بہار میں کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہونے پر وہاں کی وہاں سیاسی گرمی بنی ہوئی ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی یو کے در میان اتفاق رائے نہیں بن پانے کی بھی خبریں آتی رہی ہیں۔


اسمبلی انتخابات 2020 کے بعد این ڈی اے کو اکثریت ملنے کے بعد 16 نومبر کو وزیر اعلیٰ نتیش کمارکے ساتھ 15 وزرا نے حلف لیا تھا۔ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ 14 جنوری کے بعد فوراً کابینہ کی توسیع بھی کردی جائے گی۔ ایک دن پہلے بی جے پی کے بڑے لیڈروں کی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد یہ مانا جارہا تھا کہ نئے وزرا کے نام پر مہر لگنی طے ہے، لیکن ابھی تک کابینہ کی توسیع کو لے کر بی جے پی کی طرف سے پتے نہیں کھولے گئے ہیں۔ اسی کو لے کر بہار کی سیاست میں کئی طرح کی قیاس آرائی بھی کی جارہی ہے۔ نتیش کمار نے بھی بیان دے کر اس پر حیرانی کا اظہارکیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 09, 2021 06:35 PM IST