اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نتیش حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ آج، 23 نومبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس

    بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کے بعد 16 دسمبر کو 14 وزرا کے ساتھ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔

    بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کے بعد 16 دسمبر کو 14 وزرا کے ساتھ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔

    حکومت سے منسلک ذرائع کے مطابق بہار بی جے پی سینئر لیڈر نند کشور یادو اسمبلی کے نئے اسپیکر ہوں گے۔ منگل کو نوتشیل نتیش حکومت (Nitish Government) کے کابینہ کی پہلی میٹںگ ہوگی۔ وہیں 23 نومبر کو ریاستی اسمبلی کا خصوصی سیشن (Assembly Special Session) بلایا جائے گا، اس دن نومنتخب اراکین اسمبلی کو اسپیکر حلف دلائیں گے۔

    • Share this:
      پٹنہ: بہار میں نئی حکومت (Bihar New Government) کی تشکیل ہوگئی ہے۔ پیر کی شام نتیش کمار (Nitish Kumar) نے ساتویں بار وزیر اعلیٰ عہدے (Bihar CM) کا حلف لے کر اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی۔ راج بھون میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں گورنر فاگو چوہان نے نتیش کمار کے علاوہ 14 وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش حکومت (Nitish Government) میں منگل پانڈے کو چھوڑ کر سبھی نئے چہرے ہیں۔ حکومت سے منسلک ذرائع کے مطابق بہار بی جے پی سینئر لیڈر نند کشور یادو اسمبلی کے نئے اسپیکر ہوں گے۔ منگل کو نوتشیل نتیش حکومت کے کابینہ کی پہلی میٹںگ ہوگی۔ وہیں 23 نومبر کو ریاستی اسمبلی کا خصوصی سیشن بلایا جائے گا، اس دن نومنتخب اراکین اسمبلی کو اسپیکر حلف دلائیں گے۔

      اس سے قبل پیر کی شام جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے صدر نتیش کمار نے 7 ویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ ماسک لگاکر پہنچے نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کے بعد گورنر کے پاس پہنچ کر دستخط کیا۔ وہ اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج کے بعد ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ جے ڈی یو - بی جے پی اتحاد نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، اس کے بعد ایک بار پھر نتیش کمار کی وزیر اعلیٰ کے طور پر تاج پوشی ہو ئی ہے۔ گورنر فاگو چوہان نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا۔ اس کے علاوہ نتیش کمار کابینہ میں تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر رہ چکے وجے چودھری اس بار سرائے رنجن سے جیت کر آئے ہیں۔ نتیش کابینہ میں انہیں وزیر عہدے کی حلف دلائی گئی ہے۔ جبکہ تارا پور سیٹ سے دوسری بار مسلسل جیت کر آئے میوالال چودھری نے وزیر عہدے کی حلف لی ہے۔

      15 وزرا کو گورنر نے دلایا عہدہ اور رازداری کا حلف

      نتیش کمار کی قیادت میں آج بنی این ڈی اے کی حکومت میں وزیر اعلیٰ سمیت کل 15 وزرا نے حلف لی ہے۔ حکومت میں بی جے پی کی طرف سے تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر شامل کرایا گیا ہے۔ نتیش کمار کے ساتھ گزشتہ 15 سال سے بطور نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرچکے بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی کو اس بار پارٹی نے حکومت میں شامل نہیں کیا ہے۔ حکومت میں جے ڈی یو کے وجے کمار چودھری، اشوک چودھری، میوا لال چودھری اور پہلی بار رکن اسمبلی بنیں شیلا کماری کو شامل کیا گیا ہے۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کو بھی وزیر کے عہدے کی حلف دلائی گئی ہے۔ وہ جے ڈی یو کے کوٹے سے وزیر بنے ہیں۔ اس کے علاوہ وی آئی پی پارٹی کے مکیش سہنی نے بھی وزیر عہدے کا حلف لیا ہے۔ وہ بی جے پی کوٹے سے وزیر بنے ہیں۔ وہیں بتایا گیا ہے کہ بہار بی جے پی کے سینئر لیڈر نندکشور یادو کو اسمبلی کا اسپیکر بنایا جاسکتا ہے۔

      بہار الیکشن میں این ڈی اے کو 125 سیٹیں، عظیم اتحاد کے کھاتے میں 110 سیٹیں

      واضح رہے کہ 10 نومبر کو آئے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) اتحاد کو 125 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جبکہ عظیم اتحاد کو صرف 110 سیٹیں ملیں۔ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) 75 سیٹوں پر قبضہ کرکے بہار اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ جبکہ کانگریس 70 سیٹوں پر الیکشن لڑکر صرف 19 سیٹیں ہی جیت سکی۔ اس کے علاوہ لیفٹ پارٹیوں نے 16 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ وہیں این ڈی اے میں بی جے پی 74 سیٹیں جیت کر دوسری بڑی پارٹی بنی ہے۔ اس کی اتحادی جماعت جے ڈی یو محض 43 سیٹیں حاصل کرکے تیسرے نمبر کی پارٹی رہ گئی ہے۔ ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) اور وکاس شیل انصاف پارٹی (وی وی آئی پی) کو 4-4 سیٹیں ملی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: