اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Bihar Floor Test: نتیش حکومت نے جیتا عدم اعتماد، عام انتخابات پر 2024 پر ’فوکس‘، BJP نے کیا واک آوٹ

    نتیش حکومت نے جیتا عدم اعتماد، 2024 عام انتخابات پر ’فوکس‘ کرنے کی تیاری

    نتیش حکومت نے جیتا عدم اعتماد، 2024 عام انتخابات پر ’فوکس‘ کرنے کی تیاری

    بہار قانون ساز اسمبلی (Bihar Legislative Assembly) میں نتیش کمار (Nitish Kumar) نے تحریک عدم اعتماد جیت لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے خطاب کے دوران بی جے پی (BJP) نے واک آوٹ کیا۔ اس درمیان اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اخترالایمان نے بھی نتیش کمار کے حق میں ووٹ دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Bihar Floor Test Result: بہار میں اسمبلی میں نتیش کمار (Nitish Kuamt) کی قیادت والی عظیم اتحاد (Mahagathbandhan) کی حکومت نے عدم اعتماد تحریک جیت لیا۔ عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 160 ووٹ ملے اور اپوزیشن میں صفر ووٹ ملے۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی (BJP) پر خوب حملہ کیا۔ اس دوران بی جے پی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

      بہار اسمبلی سے نتیش کمار نے 2024 کے الیکشن کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں سب متحد ہوکر لڑیں گے تو ان کو (بی جے پی) کو کوئی نہیں پوچھے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، یہ لوگ صرف تشہیر کے ماہر ہیں۔ اس دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی اخترالایمان نے بھی جے ڈی یو کی حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی آرجے ڈی میں شامل ہوگئے تھے اور اب وہ اکیلے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی ہیں۔

      بہار اسمبلی میں نتیش کمار کی حکومت نے عدم اعتماد کی تحریک حاصل کرلی۔ اب 26 اگست کو اسمبلی اسپیکر کا الیکشن ہوگا۔ کل اس کے لئے نامزدگی ہوگی۔

      نتیش کمار نے اپنے خطاب کے دوران آر سی پی سنگھ کے بہانے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی پر جے ڈی یو کو توڑنے کا الزام لگایا۔

      وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ میں این ڈی اے حکومت میں دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتا تھا۔ بی جے پی نے دباو بناکر وزیر اعلیٰ بنایا۔ مجھ پر وزیر اعلیٰ بننے کے لئے دباو ڈالا گیا۔

      اپنے خطاب کے دوران نتیش کمار نے پوچھا کہ آزادی کی لڑائی میں آپ (بی جے پی) کہاں تھے؟

      نتیش کمار نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف تشہیر کے ماہر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ جو اناپ شناپ بولے گا، اسی کو جگہ ملے گی۔ بی جے پی میں اچھے لوگوں کو موقع نہیں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Gyanvapi Mosque: گیان واپی مسجد معاملے کی سماعت مکمل، 12 ستمبر کو عدالت سنائے گا فیصلہ

      یہ بھی پڑھیں۔

      Bihar Assembly: وجے سنہا نے بہار اسمبلی کے اسپیکر عہدے سے دیا استعفیٰ

      خطاب کے دوران نتیش کمار نے اٹل بہاری واجپئی اور لال کرشن اڈوانی کی تعریف کی۔ 

      نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی کو بی جے پی کی ’جمائی‘ بتایا۔ تیجسوی یادو کے بیان پر بی جے پی نے احتجاج کیا۔

      تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کرتی ہے۔ جمہوریت کا ڈھانچہ بی جے پی کو کچلنے نہیں دیں گے، اس لئے ہم لوگ ایک ہوئے ہیں۔

      سابق نائب وزیر اعلیٰ تار کشور پرساد نے نتیش کمار پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ‘اپنی انفرادی خواہش کی وجہ سے ہی انہوں نے پہلے 2013 اور پھر نو سال بعد بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا‘۔

      تار کشور پرساد نے الزام لگایا، ’وہ وزیر اعلیٰ بنے رہتے ہیں، لیکن نائب وزیر اعلیٰ بدلتے رہتے ہیں۔ وہ ایک ایسے بلے باز کی طرح ہیں، جو خود پچ پر بنے رہنے کے لئے دوسروں کو رن آوٹ کرانے کو تیار رہتے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس کے صدر لالو پرساد یادو نے ان کا موازنہ سانپ سے کیا تھا، جو اپنا کینچولی چھوڑتا ہے‘۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: