உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar News: عظیم اتحاد حکومت کابینہ کی توسیع کا فارمولہ طے، 31 وزرا لیں گے حلف

    بہار میں اقتدار تبدیلی کے بعد عظیم اتحاد حکومت (Mahagathbandhan Government) کے کابینہ کی توسیع (Cabinet Expansion) میں کل 31 اراکین اسمبلی وزیر عہدے کا حلف لیں گے۔

    بہار میں اقتدار تبدیلی کے بعد عظیم اتحاد حکومت (Mahagathbandhan Government) کے کابینہ کی توسیع (Cabinet Expansion) میں کل 31 اراکین اسمبلی وزیر عہدے کا حلف لیں گے۔

    بہار میں اقتدار تبدیلی کے بعد عظیم اتحاد حکومت (Mahagathbandhan Government) کے کابینہ کی توسیع (Cabinet Expansion) میں کل 31 اراکین اسمبلی وزیر عہدے کا حلف لیں گے۔

    • Share this:
      پٹنہ: بہار میں اقتدار تبدیلی کے بعد عظیم اتحاد حکومت (Mahagathbandhan Government) کے کابینہ کی توسیع (Cabinet Expansion) میں کل 31 اراکین اسمبلی وزیر عہدے کا حلف لیں گے۔ منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے گورنر فاگو چوہان ان سبھی اراکین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ اس سے متعلق پیر کی شام وزیر اعلیٰ نتیش کمار (Nitish Kumar) کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو (Tejashwi Yadav) اور بہار کانگریس کے انچارج بھکت چرن داس کی میٹنگ ہوئی۔ یہ دونوں ایک ہی گاڑی سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔ تیجسوی یادو آرجے ڈی اور کانگریس سے ممکنہ وزرا کی فہرست لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملنے پہنچے تھے۔ انہوں نے تمام وزرا کی فہرست وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو سونپا۔

      کابینہ سے متعلق تین لیڈران کی میٹنگ میں جو فارمولہ طے ہوا ہے، اس کے مطابق راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے 15، جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے 12، کانگریس کے دو، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے ایک اور ایک آزاد رکن اسمبلی کو وزیر کے طور پر حلف دلایا جائے گا۔ وہیں اسمبلی اسپیکر کا عہدہ آرجے ڈی کے کھاتے میں جاسکتا ہے۔ آرجے ڈی کے لیڈر اودھ بہار چودھری بہار اسمبلی کے نئے اسپیکر ہوں گے۔

      پیر کی دیر شام وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ایس سدھارتھ نے وزرا کی فہرست راج بھون کو سونپ دیا ہے۔ راج بھون میں وزرا کی فہرست سونپنے کے بعد وہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اس کی جانکاری دی۔

      حالانکہ وزیر عہدے کا حلف لینے والوں کا نام فائنل ہونے کے بعد آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے کئی اراکین اسمبلی اور لیڈر ناراض ہوگئے ہیں۔ بہار کے مشرقی حصے سے ایک بھی رکن کو وزیر نہیں بنانے کی خبر سے آر جے ڈی میں ناراضگی ہے۔ اس کے علاوہ بانکہ، بھاگلپور، مونگیر، شیخ پورہ، نوادا اور نالندہ ضلع سے بھی کسی رکن کو کابینہ میں شامل نہیں کرنے کی وجہ سے یہ لوگ ناراض بتائے جا رہے ہیں۔

      اس کے علاوہ کابینہ میں جگہ نہیں ملنے سے جے ڈی یو کے پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپیندر کشواہا بھی ناراض ہوگئے ہیں۔ ناراضگی ایسی ہے کہ وہ بہار سے باہر نکل گئے ہیں۔ جے ڈی یو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق وہ کابینہ کی حلف برداری تقریب کے بعد 19 اگست کو پٹنہ واپس لوٹیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: