ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بہار اسمبلی انتخابات: امت شاہ نےکہا- بی جے پی کو ملیں گی زیادہ سیٹیں، تب بھی نتیش کمار ہی بنیں گے وزیر اعلیٰ

نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو (EXCLUSIVE Interview) میں امت شاہ نے کہا، بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو چاہے زیادہ سیٹیں ملیں، لیکن نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

  • Share this:
بہار اسمبلی انتخابات: امت شاہ نےکہا- بی جے پی کو ملیں گی زیادہ سیٹیں، تب بھی نتیش کمار ہی بنیں گے وزیر اعلیٰ
بہار اسمبلی انتخابات: امت شاہ نےکہا- بی جے پی کو ملیں گی زیادہ سیٹیں، تب بھی نتیش کمار ہی بنیں گے وزیر اعلیٰ

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات (Bihar Assembly Elections) میں بی جے پی اور جے ڈی یو (JDU) کے درمیان آئی درار کی قیاس آرائیوں پر وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit shah) نے بریک لگا دیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امت شاہ نے ہفتہ کو کہا، ’جو کوئی بھی افواہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، میں آج اس پر بڑا فل اسٹاپ لگانا چاہتا ہوں۔ نتیش کمار ہی بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے’۔ امت شاہ نے کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ بہار میں بھی مودی لہر ہے اور اس سے اتحادی سیاسی جماعتوں کو یقینی طور پر مدد ملے گی۔ امت شاہ نے کہا، نتیش کمار ہمارے پرانے ساتھی ہیں، اتحاد توڑنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔




نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو (EXCLUSIVE Interview) میں امت شاہ نے کہا، بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو چاہے زیادہ سیٹیں ملیں، لیکن نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے مختلف پارٹی عہدیداران سے فیڈ بیک لیا، جو حال ہی میں بہار گئے تھے اور انہوں نے جو سیکھا ہے، وہ یہ ہے کہ کووڈ-19 کے بحران کے دوران وزیر اعظم کے منصوبہ کے ذریعہ اناج اور رقم کی منتقلی سے بہار کے لوگوں کو کافی مدد ملی ہے، جس سے ان کے من میں ایک نئی تصویر بنی ہے۔



دیہی اور شہری لوگوں سے لیا فیڈ بیک

امت شاہ نے کہا، میں نے ایسے لوگوں سے ردعمل لیا ہے جو ریاست کے دیہی اور شہری دونوں حصوں میں رہے ہیں۔ مارچ سے چٹھ پوجا تک ریاست میں تقسیم کئے گئے اناج، کا کسی سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا گیا۔ بہار کے لوگ کبھی نہیں بھولیں گے کہ نتیش کمار نے کیسے ان کے ٹھہرنے کے لئے انتظام کیا، ان کے سفر کے لئے ادائیگی کی، مائیگرینٹ مزدوروں کو فی شخص 1,000 روپئے کی اقتصادی مدد کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 17, 2020 09:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading