پٹنہ: نتیش کابینہ (Nitish Cabinet) کی توسیع کب ہوگی؟ اس قیاس آرائی کے درمیان نتیش کمار (Nitish Kumar) کے ایک بیان سے پھر سے تعطل کے بادل گہرے ہوگئے ہیں۔ نتیش کمار نے جے ڈی یو دفتر میں پارٹی کے کارکنان اور لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد کابینہ کی توسیع کو لے کر انہوں نے اپنے پرانے انداز میں کہا- بہت جلد ہو جائے گی کابینہ کی توسیع۔ اس کے ساتھ ہی جب انہوں نے یہ بھی کہا کہ توسعی دو دن میں ہوگی یا دس دنوں میں اس پر فی الحال کیسے کہوں؟ اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اسی جواب سے بہار کی سیاست میں فی الحال کئی سوال تیرنے لگے ہیں۔
کابینہ توسیع کی بات پر نتیش کمار کے اس بیان کے پیچھا کا مطلب تلاش کیا جارہا ہے۔ جے ڈی یو کے ذرائع بتاتے ہیں کہ نتیش کمار کا جواب واضح اشارہ دے رہا ہے کہ کابینہ توسیع کو لے کر بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان کچھ ایسے پیچ ہیں، جن کا حل فی الحال نہیں نکل سکا ہے۔
پینچ نمبر-1: بہار میں کابینہ کی توسیع میں دونوں پارٹیوں کے وزرا کی تعداد کیا ہوگی؟ خبر ہے کہ جے ڈی یو نے برابر برابر حصہ داری کا دعویٰ کیا ہے، جس پر مسئلہ پھنسا ہوا ہے۔
پینچ نمبر-2: مختلف کمیشن اور بورڈ کے ساتھ ساتھ بیس رکنی کمیٹی میں کس پارٹی کو کتنی حصہ داری ملے گی، اس پر فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔ دونوں پارٹی ایسے عہدوں کے مطالبہ پر ڈٹے ہوئے ہیں، جس کا حل نہیں نکل سکا ہے۔ جے ڈی یو چاہتی ہے کہ اس پر بھی فیصلہ کابینہ کی توسیع کے ساتھ ہو جائے۔
پینچ نمبر-3: مرکزی کابینہ میں جے ڈی یو کی حصہ داری کیا ہوگا، اس پر بھی تصویر واضح نہیں ہوسکی ہے۔ کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کی نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ کے دوران صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ جے ڈی یو کو تعداد کے لحاظ سے کابینہ میں حصہ داری ملنی چاہئے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ جے ڈی یو دو کابینہ اور ایک وزیر مملکت کا عہدہ چاہتی ہے۔ نتیش کمار نے بھی مرکزی کابینہ کی توسیع کے سوال پر کہا تھا کہ فیصلہ انہیں کرنا ہے، اس پر میں کیا کہوں۔ ظاہر ہے کہ یہ کچھ ایسے سوال ہیں، جس کا جواب بی جے پی اور جے ڈی یو کے لیڈر فی الحال ابھی تک نہیں تلاش کرسکے ہیں، جس کی وجہ سے کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہو رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔