نتیش کمار کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ تال میل بڑھانے سے انکار

نئی دہلی۔ بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل ( یو) کے صدر نتیش کمار نے بی جے پی میں ان کا استقبال کرنے سے متعلق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے بیان کے لئے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مهاگٹھ بندھن بہار میں اپنی میعاد پوری کرے گا۔

Dec 03, 2016 11:18 PM IST | Updated on: Dec 03, 2016 11:18 PM IST
نتیش کمار کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ تال میل بڑھانے سے انکار

فائل فوٹو

نئی دہلی۔ بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل ( یو) کے صدر نتیش کمار نے بی جے پی میں ان کا استقبال کرنے سے متعلق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے بیان کے لئے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مهاگٹھ بندھن بہار میں اپنی میعاد پوری کرے گا۔ وزیر اعلی نے ایچ ٹی لیڈرشپ سمٹ کے دوران مسٹر پاسوان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کا کسی بھی مسئلہ پر اپنا کوئی موقف نہیں ہوتا ان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ بی جے پی کے ساتھ تقریباً ایک دہائی تک بہار میں اتحادی حکومت چلانے والے نتیش کمار نے بی جے پی کے ساتھ تال میل کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنی مرضی کی بات کہنے کے لئے آزاد ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مهاگٹھ بندھن بہار میں اپنی میعاد پوری کرے گا۔

جنتا دل یو کے صدر نے کہا کہ مسٹر پاسوان نے پاکستان کے دورے کے دوران وہاں کے صدر سے کہا تھا کہ انہوں نے گجرات فسادات کے بعد بی جے پی سے اپنا اتحاد توڑ دیا تھا۔ اب وہ پھر سے این ڈی اے میں شامل ہو گئے ہیں اور اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندي کے فیصلے کی وہ اس لئے حمایت کر رہے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ ملک کے مفاد میں ہے اور اس سے کالا دھن نکلے گا۔ انهوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملک بھر میں شراب بندی بھی نافذ کرنی چاہئے کیونکہ کالے دھن کا ایک بہت بڑا حصہ شراب کے کاروبار میں لگتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے غیر بی جے پی اتحاد بنانے کی سنجیدہ کوشش فی الحال انہیں نہیں نظر آرہی ہے لیکن اگر ایسا ہو جائے تو اچھا رہے گا۔

Loading...

Loading...