ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Nitish Kumar Interview : پندرہ سالوں میں 95 ہزار نوکری دینے والے ہم پر کررہے ہیں حملہ : نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آر جے ڈی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ 15 سالوں میں 95 ہزار نوکری دینے والے ہم پر حملہ کررہے ہیں جبکہ ہم نے چھ لاکھ سے زیادہ نوکریاں دی ہیں ۔

  • Share this:
Nitish Kumar Interview : پندرہ سالوں میں 95 ہزار نوکری دینے والے ہم پر کررہے ہیں حملہ : نتیش کمار
Nitish Kumar Interview : پندرہ سالوں میں 95 ہزار نوکری دینے والے ہم پر کررہے ہیں حملہ : نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آر جے ڈی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ 15 سالوں میں 95 ہزار نوکری دینے والے ہم پر حملہ کررہے ہیں جبکہ ہم نے چھ لاکھ سے زیادہ نوکریاں دی ہیں ۔ نیوز 18 سے خاص بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ نوکریوں کیلئے 144000 کروڑ روپے چاہئے ، وہ کہاں سے آئیں گے ۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے 15 سالوں میں کافی ترقیاتی کام کئے ہیں اور اسی وجہ سے ہم مست ہیں ۔ ساتھ ہی نتیش کمار نے کہا کہ خواتین کا ووٹ این ڈی اے کو ہی ملے گا ۔ تیجسوی یادو اور چراغ پاسوان پر نتیش کمار نے نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے ۔ ان میں سے کوئی کرکٹ سے آیا ہے تو کوئی سنیما سے آیا ہے ، ان کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ یہ صرف کنبہ کے دم پر چمکے ہیں ۔



نتیش کمار نے کہا کہ بہار کے جنگل راج کو ہم نے ختم کیا ہے ۔ اگر حکومت بدل گئی تو پھر سے پرانا دور لوٹ آئے گا ۔ ہم نے ہر کسی کو آزادی سے رہنے کا ماحول دیا ہے ۔ نتیش کمار نے مزید کہا کہ این ڈی اے کو بہت اچھے طریقہ سے اکثریت ملے گی ۔ ہماری حکومت بنے گی اور اگر کچھ ادھر ادھر ہوگیا تو 15 سال پرانی سرکار ملے گی ۔ سب بہار چھوڑ چھوڑ کر بھاگ گئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 01, 2020 08:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading