ریل سفر میں سینئر سیٹیزن کو رعایت دینے کے موڈ میں نہیں سرکار، پارلیمنٹ میں بتائی وجہ
ریل سفر میں سینئر سیٹیزن کو رعایت دینے کے موڈ میں نہیں سرکار، پارلیمنٹ میں بتائی وجہ ۔ تصویر : twitter/@dfccil_india
Indian Railway: وزیر ریل اشونی ویشنو نے واضح کیا ہے کہ ریلوے میں سینئر سیٹیزن کو ملنے والی رعایت فی الحال بحال نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا پینشن اور تنخواہ بہت زیادہ ہے ۔
نئی دہلی : وزیر ریل اشونی ویشنو نے واضح کیا ہے کہ ریلوے میں سینئر سیٹیزن کو ملنے والی رعایت فی الحال بحال نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا پینشن اور تنخواہ بہت زیادہ ہے اور اس کے علاوہ پچھلے ہی سال ہندوستانی ریل نے مسافر سے وابستہ خدمات کیلئے 59000 کروڑ روپے کی سبسڈی دی تھی ۔ بتادیں کہ مرکزی وزیر پارلیمنت میں رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے ۔
کووڈ 19 کی شروعات کے بعد سے ریلوے نے اس رعایت کو بند کردیا تھا ۔ وزیرریل نے جواب دیتے ہوئے ریلوے کے ذریعہ کیا جارہا خرچ بھی بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کیلئے پچھلے سال 59000 کروڑ روپے دئے گئے جو کئی ریاستوں کے سالانہ بجٹ سے زیادہ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے پینشن پر ہر سال 60000 کروڑ اور تنخواہ پر 97000 کروڑ روپے خرچ کررہا ہے ۔ ساتھ ہی ایندھن پر 40000 کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو نئی سہولیات دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے ریلوے کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کی اپیل کی ۔
ایک دیگر ممبر پارلیمنٹ سریش دھنورکر کے ایسے ہی ایک سوال پر مرکزی وزیر ریل نے کہا کہ ہر مسافر کو ٹکٹ میں تقریبا 55 فیصد کی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مسافر کے سفر میں ریلوے کو اوسط 1.16 روپے کا خرچ اٹھانا ہوتا ہے جبکہ ان سے کرایہ 40 ۔ 48 پیسے ہی لیا جاتا ہے ۔ سریش دھنورکر نے سوال کیا تھا کہ سینئر سیٹیزن اور پرمٹ یافتہ صحافیوں کو ٹکٹ میں رعایت ملنی کب شروع ہوگی ۔
مذکورہ بالا سوالات سے الگ مرکزی وزیر نے وندے بھارت ٹرینوں کو لے کر بھی بڑی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ ٹرینیں 550 کلو میٹر تک کی زیادہ سے زیادہ دوری کیلئے چلائی جارہی ہیں ۔ مرکزی وزیر کے مطابق ابھی ان میں صرف بیٹھنے کا انتظام ہے ، لیکن جلد ہی ریلوے سونے کی سہولت کے ساتھ لمبی دوری کی وندے بھارت ٹرینیں چلانے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔