OTT پلیٹ فارم پر نہ فحاشی چلے گی، نہ غیر مہذب زبان-وزیرانوراگ ٹھاکر نے دئیے سخت ایکشن کے اشارے

OTT پلیٹ فارم پر نہ فحاشی چلے گی، نہ غیر مہذب زبان-وزیرانوراگ ٹھاکر نے دئیے سخت ایکشن کے اشارے (فائل فوٹو)

OTT پلیٹ فارم پر نہ فحاشی چلے گی، نہ غیر مہذب زبان-وزیرانوراگ ٹھاکر نے دئیے سخت ایکشن کے اشارے (فائل فوٹو)

تخلیقی صلاحیتوں کے نام پر گالی گلوچ ہر گز قبول نہیں کی جاسکتی کہ کوئی حد سے تجاوز کرے۔ فحاشی اور نازیبا زبان کے استعمال کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    او ٹی ٹی پلیٹ فارموں پر ٹیلی کاسٹ کیے جارہے غیر مہذب مواد کے خلاف حکومت سخت قدم اٹھانے کی تیاری میں ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فحاشی اور گالی گلوج کی شکایت پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ تخلیق کے نام پر فحاشی اور غیر مہذب زبان کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ حکومت اس رجحان کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔

    ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارموں پر نشر کیے جارہے مواد میں فحاشی اور غیر مہذب زبان کے استعمال سے جڑی شکایتوں پر سنجیدگی سے غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ ان فورمز کو فحاشی کے لیے نہیں تخلیقی صلاحیتوں کے لیے آزادی دی گئی ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں کے نام پر گالی گلوچ ہر گز قبول نہیں کی جاسکتی کہ کوئی حد سے تجاوز کرے۔ فحاشی اور نازیبا زبان کے استعمال کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کی جائے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:

    یو جی سی نے فنکاروں کو اعلیٰ تعلیم سے جوڑنے کےلئے طلب کی تجاویز، آپ کی بات بھی ہوسکتی...!

    یہ بھی پڑھیں:

    اہم بات یہ ہے کہ ان دنوں OTT پلیٹ فارمز پر کئی طرح کی ویب سیریز اور مختصر فلمیں دیکھی جا رہی ہیں، جن میں قابل اعتراض مواد پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کئی طرح کی شکایتیں حکومت تک پہنچ رہی ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: