உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لکشدیپ کی مسلم آبادی کی حب الوطنی پر کوئی شک کرنے کی جرات نہیں کرسکتا : راجناتھ سنگھ

    لکشدیپ کی مسلم آبادی کی حب الوطنی پر کوئی شک کرنے کی جرات نہیں کرسکتا : راجناتھ سنگھ

    لکشدیپ کی مسلم آبادی کی حب الوطنی پر کوئی شک کرنے کی جرات نہیں کرسکتا : راجناتھ سنگھ

    وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص لکشدیپ میں مسلم آبادی یا دیگر باشندوں کی حب الوطنی پر شک کرنے یا سوال اٹھانے کی جرات نہیں کرسکتا ہے ، کیونکہ انہوں نے بحران پیدا کرنے والے یا ملک کے خلاف وہاں لوگوں کو بھڑکانے والی ہندوستان مخالف طاقتوں کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے ۔

    • Share this:
      کورتی : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص لکشدیپ میں مسلم آبادی یا دیگر باشندوں کی حب الوطنی پر شک کرنے یا سوال اٹھانے کی جرات نہیں کرسکتا ہے ، کیونکہ انہوں نے بحران پیدا کرنے والے یا ملک کے خلاف وہاں لوگوں کو بھڑکانے والی ہندوستان مخالف طاقتوں کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے مہاتما گاندھی کی 152 ویں جینتی پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ روئے زمین پر کوئی بھی شخص لکشدیپ میں مسلم آبادی کی حب الوطنی پر شک کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ہے ، کوئی بھی شخص لکشدیپ کے لوگوں کی حب الوطنی پر سوال کھڑے نہیں کرسکتا ہے ۔

      وہ یہاں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ایک مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کے بعد لوگوں کو خطاب کررہے تھے ۔ راجناتھ سنگھ نے پروگرام کے دوران ماحولیاتی تبدیلی کے معاملہ اور گلوبل وارمنگ کے پیش نظر سمندر میں سطح آب بڑھنے سے لکشدیپ کے وجود کیلئے پیدا ہوئے خطرے کا بھی تذکرہ کیا ۔

      انہوں نے کہا کہ کاربن اخراج میں کٹوتی کی سمت میں سرکار کے مثبت رخ کے تحت اگلے سال یکم جولائی سے ایک مرتبہ استعمال کی جانے والی پلاسٹک اور متعلقہ پروڈکٹس کی مینوفیکچرنگ ، بکری اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

      مرکزی وزیر دفاع نے کہا کہ لکشدیپ میں شدت پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوششیں کی گئی ہیں ، لیکن یہ سبھی کوششیں ناکام ہوگئیں اور اس کیلئے وہ مرکز کے زیر انتظام خطہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہیں ۔

      انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے سخت رخ اپنایا ہے ، لیکن جہاں تک شدت پسندی کی بات ہے تو سرکار نے ایسا سخت رخ نہیں اپنایا ہے اور اس کی بجائے شدت پسندی کے راستے پر گئے لوگوں کو مین اسٹریم میں واپس لانے کیلئے انہیں سمجھانے بجھانے کا متبادل منتخب کیا ہے ۔

      مرکزی وزیر نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر موجودہ مرکزی حکومت کو اقلیت مخالف بتا رہے ہیں ، جو غلط ہے اور جھوٹا الزام ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جزیرے کے لوگ مہاتما گاندھی کے اصولوں کے سچے پیروکار ہیں اور ان کے درمیان ذات ، نسل یا مذہب کی بنیاد پر کوئی نفرت نہیں ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: