உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی ڈی جی پی نے جاری کیا فرمان- محرم پر جلوس اور تعزیہ نکالنے کی اجازت نہیں، برہم مولانا کلب جواد نے گائڈ لائن کو بتایا بغدادی فرمان

    اترپردیش میں محرم کو لے کر اتوار کو گائڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے سبب ریاست میں اس سال 19 اگست کو محرم کے دوران جلوس اور تعزیہ نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈی جی پی مکل گوئل نے محرم کے لا اینڈ آرڈر کو لے کر تفصیلی احکامات جاری کئے ہیں۔

    اترپردیش میں محرم کو لے کر اتوار کو گائڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے سبب ریاست میں اس سال 19 اگست کو محرم کے دوران جلوس اور تعزیہ نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈی جی پی مکل گوئل نے محرم کے لا اینڈ آرڈر کو لے کر تفصیلی احکامات جاری کئے ہیں۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش میں محرم کو لے کر اتوار کو گائڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے سبب ریاست میں اس سال 19 اگست کو محرم کے دوران جلوس اور تعزیہ نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈی جی پی مکل گوئل نے محرم کے لا اینڈ آرڈر کو لے کر تفصیلی احکامات جاری کئے ہیں۔ محرم کو لے کر اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی احکامات دے دیئے گئے ہیں۔ گائڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ آمدورفت پر کسی بھی صورت میں رکاوٹ نہ ہو، ساتھ ہی بیریئر اور چیک پوسٹ لگا کر مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے۔ وہیں، اس سرکلر کے ایک حصے میں استعمال کئے گئے الفاظ کو لے کر شیعہ طبقے میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

      پولیس انتظامیہ کے نازیبا الفاظ والے محرم سرکلر کی مخالفت میں مولانا کلب جواد نے پوری ریاست کی محرم کمیٹیوں کو پولیس کی کسی بھی میٹنگ میں شامل نہ ہونے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پہلے بیان ڈی جی پی واپس لیں، تبھی کوئی بات ممکن ہے۔ مولانا کلب جواد نے کہا کہ یہ بیان ڈی جی پی کا نہیں بلکہ ابو بکر بغدادی کا معلوم ہو رہا ہے۔ شیعہ علمائے کرام نے ڈی جی پی اترپردیش کے ذریعہ جاری اس خط کو واپس لے کر ڈرافٹ تیار کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

      محرم سرکلر کی مخالفت میں مولانا کلب جواد نے پوری ریاست کی محرم کمیٹیوں کو پولیس کی کسی بھی میٹنگ میں شامل نہ ہونے کا حکم دیا۔
      محرم سرکلر کی مخالفت میں مولانا کلب جواد نے پوری ریاست کی محرم کمیٹیوں کو پولیس کی کسی بھی میٹنگ میں شامل نہ ہونے کا حکم دیا۔


      ڈی جی پی مکل گوئل نے پولیس افسران کو مذہبی رہنماوں، امن کمیٹی کے عہدیداران اور معزز شہریوں سے بات چیت کرکے انہیں کووڈ-19 کے پیش نظر مذہبی انعقاد کو لے کر سپریم کورٹ اور انتظامیہ کی گائڈ لائن سے متعلق جانکاری دینے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔



      ڈی جی پی نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر پر سخت نظر رکھی جائے اور کہیں کوئی گڑبڑی نہ ہو۔ جن مقامات پر کسی طرح کا کوئی تنازعہ سامنے آیا ہو، وہاں پولیس اور ریونیو کے گزینٹڈ آفیسر حالات کا جائزہ لے کر تنازعہ کو حل کرا لیں۔ ڈی جی پی مکل گوئل نے احکامات جاری کئے ہیں کہ حساس مقامات پر اضافی سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔

      عیدالاضحیٰ پر جاری ہوئی تھی گائڈ لائن

      یوپی حکومت نے عیدالاضحیٰ (بقرعید) کو لے کر بھی گائڈ لائن جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضروری پابندیاں نافذ کی جائیں۔ کووڈ کو دیکھتے ہوئے تیوہار سے متعلق کسی انعقعاد میں 50 سے زیادہ لوگ ایک مقام پر ایک وقت میں جمع نہ ہوں۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ کہیں بھی گائے، اونٹ یا دیگر ممنوعہ جانور کی قربانی نہ ہو۔ ساتھ ہی قربانی عوامی مقامات پر نہ کی جائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: