உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کے ایکشن کے بعد بیک فٹ پر برطانیہ ، یوکے میں ہندوستانیوں کیلئے کوارنٹائن ختم

    ہندوستان کے ایکشن کے بعد بیک فٹ پر برطانیہ ، یوکے میں ہندوستانیوں کیلئے کوارنٹائن ختم

    ہندوستان کے ایکشن کے بعد بیک فٹ پر برطانیہ ، یوکے میں ہندوستانیوں کیلئے کوارنٹائن ختم

    برطانیہ کے اس اعلان کے بعد کووی شیلڈ یا پھر برطانیہ سے منظور شدہ ویکسین لگوا چکے ہندوستانی مسافروں کو 11 اکتوبر سے کوارنٹائن میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کووی شیلڈ ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے ہندوستانیوں کو اب برطانیہ میں کوارنٹائن میں نہیں رہنا پڑے گا ۔ کچھ دنوں پہلے برطانیہ نے کووی شیلڈ کی ڈوز لینے والے ہندوستانیوں کے لیے 14 دنوں تک کوارنٹائن میں رہنے کی شرط لگادی تھی ۔ اس کے بعد ہندوستان نے بھی ایکشن لیتے ہوئے برطانیہ سے آنے والے لوگوں کیلئے یہی شرط لگادی تھی ۔ اب بورس جانسن سرکار نے 11 اکتوبر سے ان ضوابط کے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

      برطانیہ کے اس اعلان کے بعد کووی شیلڈ یا پھر برطانیہ سے منظور شدہ ویکسین لگوا چکے ہندوستانی مسافروں کو 11 اکتوبر سے کوارنٹائن میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ ہندوستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے یہ جانکاری دی ہے ۔ 11 اکتوبر سے یوکے کی ریڈ لسٹ کم ہوکر 7 ممالک کی ہو جائے گی اور ویکسینیشن سرٹیکفیٹ کو 37 نئے ممالک اور خطوں سے منظوری دی جائے گی ۔ حالانکہ برطانیہ نے ہندوستان سمیت کل 37 نئے ممالک اور خطوں کو اپنی ریڈ لسٹ سے باہر کیا ہے اور ریڈ لسٹ سے باہر ہونے والے ممالک کی مجموعی تعداد 47 ہوگئی ہے ۔ اب برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں صرف سات ممالک ہیں ، جن میں کولمبیا ، ڈنمارک ریپبلک ، ایکواڈور ، ہیتی ، پناما ، پیرو اور وینزوئیلا شامل ہیں ۔ برطانیہ کے قوانین میں ڈھیل دینے کے پیچھے اہم وجہ ہندوستان کی سختی کو بتایا جارہا ہے ۔

      دراصل اس سے پہلے کورونا کے معاملات پر ہندوستان نے برطانوی شہریوں پر برطانیہ جیسے ہی سخت قوانین لاگو کئے تھے ۔ یہ نئے قوانین چار اکتوبر سے لاگو کئے گئے تھے ، جس کے تحت ہندوستان آنے سے 72 گھنٹے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی کیا گیا ہے ۔ اس کے عللوہ ایئرپورٹ پر آنے کے بعد بھی ٹیسٹ ضروری کیا گیا ہے ۔ آمد کے آٹھویں دن آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کا بھی ضابطہ بنایا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے بھی برطانوی شہریوں کیلئے آمد سے 10 دنوں تک کوارنٹائن ضروری کردیا ہے ۔

      اس سے پہلے گزشتہ ماہ برطانیہ نے ہندوستانیوں کیلئے سخت قوانین جاری کئے تھے ، جس کے تحت ہندوستان میں ٹیکہ لگوائے لوگوں کو ویکسین لیا ہوا نہیں مانا جائے گا اور برطانیہ آمد پر 10 دنوں تک کوارنٹائن میں رہنا ہوگا ۔ برطانیہ کی طرف سے قوانین میں ڈھیل دینے کے بعد امید ہے کہ ہندوستان بھی ضوابط میں نرمی برتے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: