ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Vaccination Drive for Adults: آج سے Cowin App پرویکسی نیشن رجسٹریشن کاعمل شروع

کوون ایپ اور آروگیا سیتو ایپ پلیٹ فارم میں بنیادی طور پر صارفین کو قریبی ویکسین سینٹر (دونوں سرکاری یا نجی مراکز) تلاش کرنے اور ان کی دستیابی کے مطابق ایک سلاٹ بک کرنے کی سہولیت مہیا کی جائے گی۔

  • Share this:
Vaccination Drive for Adults: آج سے Cowin App پرویکسی نیشن رجسٹریشن کاعمل شروع
ویکسی نیشن کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز

یکم مئی 2021 سے ہندوستان میں 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے ویکسی نیشن کی مہم شروع ہوگی ہے۔ کوون ایپ (Cowin App) میں آج سے تمام لوگوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیاجارہا ہے۔آروگیا سیتو ایپ (Aarogya Setu app) پر بھی رجسٹریشن کی سہولت دستیاب رہے گی۔ ان دو میں سے کسی ایک پلیٹ فارم پر کوئی بھی شخص خود کے علاوہ کم از کم اپنے چار افراد خانہ کے ویکسی نیشن کے لئے اندراج کرواسکتا ہے۔کوون ایپ اور آروگیا سیٹو ایپ پلیٹ فارم میں بنیادی طور پر صارفین کو قریبی ویکسین سینٹر (دونوں سرکاری یا نجی مراکز) تلاش کرنے اور ان کی دستیابی کے مطابق ایک سلاٹ بک کرنے کی سہولیت مہیا کی جائے گی۔ جس کے بعد شہریوں کو اختیار ہے کہ وہ سلاٹ کو اپ ڈیٹ کریں یا طئے شدہ تاریخ اور وقت کو موخر یا ملتوی کردے۔



سی این این نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کوون ایپ کے چیف آر ایس شرما (RS Sharma) نے بتایا کہ کس طرح پلیٹ فارم ملک بھر کے متعدد مراکز میں بغیر کسی رجسٹریشن اور پریشانی سے پاک ویکسی نیشن کو یقینی بنائے گا۔’’ہندوستان میں 18 سال کی عمر سے سب کے لئے ویکیسن کی خوراک دی جائے گی۔ اس لئے براہ راست ویکسین نہیں کروائی جاسکتی ہے۔ اس کے بجائے افراد کو CoWin ایپ پر پہلے سے اندراج کروانا ہوگا‘‘۔

شرما نے کہا ’’یہ ٹیکہ لگانے والے مراکز میں جسمانی دوری کو یقینی بنانے اور بہت زیادہ رش سے بچنے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کیا جا رہا ہے۔ جس سے ہر طرح کی تشویشاتت دور ہوں گی‘‘۔شرما نے کہا کہ ’’آخرکار ان مراکز میں واک ان ویکسینوں کی اجازت دی جائے گی جہاں بہت زیادہ ہجوم کا مسئلہ نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ کو ون ایپ پر رجسٹریشن کرنا آسان ہے۔


شرما نے یہ بھی کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ ہر روز 6 تا 7 ملین افراد ایپ پر رجسٹریشن کریں گے۔ آخری بار یہ روزانہ 5 لاکھ تھا۔ لیکن ہم اس بار زیادہ تعداد کی توقع کر رہے ہیں کیونکہ اب تمام بالغ افراد کے لئے ویکسینیں دستیاب ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 28, 2021 10:43 AM IST