کسی بھی قیمت پرسون بھدرمیں تشدد کے متاثرین سے ملاقات کروں گی:پرینکا گاندھی

اگر دفعہ 144لگی ہے تو میں تین لوگو ں کے ساتھ بھی جانے کو تیار ہوں:پرینکا گاندھی

Jul 19, 2019 05:46 PM IST | Updated on: Jul 19, 2019 05:49 PM IST
کسی بھی قیمت پرسون بھدرمیں تشدد کے متاثرین سے ملاقات کروں گی:پرینکا گاندھی

چنار گیسٹ ہاؤس میں دھرنے پر بیٹھیں پرینکا گاندھی واڈرا۔(تصویر:نیوز18)۔

اترپردیش کے سون بھدر جانے کے لئے بضد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ وہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی قطعی نہیں کریں گی لیکن ضلع انتطامیہ کو انہیں تین لوگوں کے ساتھ تشدد سے متاثرین سے ملاقات کرنے کی اجازت دینی ہوگی۔ چنار گیسٹ ہاؤس میں دھرنے پر بیٹھیں پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سون بھدر کے گھوراول میں ہو ئے تشدد میں مارے گئے لوگوں کے گھر والوں سے وہ کسی بھی قیمت پر ملاقات کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں گرفتار کیا گیا ہے۔ میں متاثرین کے کنبہ والوں سے مل کر رہوں گی۔ میں غریبوں کے لئے یہاں آئی ہوں۔ میں انہیں انصاف دلانا چاہتی ہوں۔ کیا غریب کے قتل کے کوئی معنی نہیں ہیں۔پرینکا گاندھی نے کہاکہ ہمیں ریاستی حکومت کے اشارے پر غیر قانونی طریقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ میں متاثرین کے کنبہ کے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے یہاں آئی ہوں۔ پوری ریاست اس معاملہ کو دیکھ رہی ہے۔ ریاست میں امن و قانون کا نظام ختم ہوگیا ہے۔

Loading...

وارانسی کے ٹراما سینٹر میں زخمیوں سے ملکر آرہی ہوں۔ وہاں ایک17سالہ لڑکے کو دیکھا اس کی کمر میں گولی لگی ہے۔ ا سکی ماں دوسرے بیڈ پر تھی۔ کئی نسلوں سے رہ رہے ان غریب قبائلیوں کو انصاف ملے۔ اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے گا میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے اس پر کوئی بھی جواب نہیں دے رہا ہے۔ اب اوپر سے ہدایت ہے، اس کا حوالہ دیا جارہا ہے۔ اگر دفعہ 144لگی ہے تو میں تین لوگو ں کے ساتھ بھی جانے کو تیار ہوں۔

Loading...