உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوئیڈا میں تین سال کی معصوم کا قتل نکلا دادی کا عاشق، قتل سے پہلے کی تھی آبروریزی

    نوئیڈا میں ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک تین سال کی معصوم (3 years old miner) کا قتل کرنے والا شخص اس کی دادی کا عاشق نکلا۔ اس نے قتل کرنے سے پہلے معصوم کے ساتھ آبروریزی کی واردات کو بھی انجام دیا تھا۔

    • Share this:
      نوئیڈا: نوئیڈا میں ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک تین سال کی معصوم (3 years old miner) کا قتل کرنے والا شخص اس کی دادی کا عاشق نکلا۔ اس نے قتل کرنے سے پہلے معصوم کے ساتھ آبروریزی کی واردات کو بھی انجام دیا تھا۔ نوئیڈا پولیس نے بلائنڈ مرڈر کیس (Blind Murder Case) کا انکشاف کیا ہے۔ تین سال کی معصوم بچی 24 دسمبر کو غائب ہوئی تھی۔

      پولیس نے بتایا کہ تین سال کی معصوم بچی کی آبروریزی کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ بچی کا قتل کرنے والا ملزم (بچی کی دادی کا عاشق) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معاملہ تھانہ فیز 2 علاقے کا معاملہ ہے۔

      واضح رہے کہ تھانہ فیز 2 پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کی۔ اس دوران 28 دسمبر کو گمشدہ بچی کی لاش زیر تعمیر کاویری بلڈنگ گاوں الہ آباد سے برآمد ہوئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کرنے والے راز سے پردہ اٹھا۔ پوسٹ مارٹم میں مہلوک بچی کا قتل کرکے لاش کو چھپانے اور جنسی عمل کے حقائق ملے، جس کے بعد پولیس نے جانچ شروع کردی۔ جانچ میں پایا گیا کہ بچی کی دادی کے ایک شخص سے تعلقات تھے۔

      تین سال کی بچی کی دادی سے ملزم کے ناجائز تعلقات

      پولیس جانچ کے دوران پایا گیا کہ مہلوک تین سال کی بچی کی دادی سے ملزم کے ناجائز تعلقات ہیں۔ پولیس جانچ کے بعد پولیس نے ملزم ہیمنت عرف منیم گرفتار کیا گیا۔ پولسی نے جانچ کے دوران پایا کہ ملزم نے ہیمنت عرف منیم مجرمانہ فطرت کا ہے۔  پولیس کے مطابق، ملزم نے مہلوک بچی کی دادی نیرج شرما کے ساتھ سازش کرکے اپنے معاشقہ اور شادی کرنے میں رکاوٹ مانتے ہوئے بے دردی سے قتل کردیا اور لاش کو ثبوت مٹانے کے ارادے سے بلڈنگ میں رکھے پلائی کی لڑکی سے چھپا دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: