ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تبلیغی جماعت ارکان کی مشکلات میں ہوگا اضافہ: ٹرین میں سفرپرلگ سکتی ہے پابندی

الہ آباد پولیس انتظامیہ نےنارتھ سینٹرل ریلوے سے ان تمام ٹرینوں کے ریزرویشن کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، جس سےتبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے دہلی سے الہ آباد سفرکیا تھا۔

  • Share this:
تبلیغی جماعت ارکان کی مشکلات میں ہوگا اضافہ: ٹرین میں سفرپرلگ سکتی ہے پابندی
تبلیغی جماعت کے افراد کا اب ٹرینوں میں سفر کرنا ہوگا مشکل، ریلوے نے اٹھایا یہ قدم

الہ آباد: آنے والے دنوں میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کےلئےٹرین میں سفرکرنا مشکل ہو جائےگا ۔ نارتھ سینٹرل ریلوے نے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ان تمام افراد کی فہرست پولیس انتظامیہ کو مہیا کرانےکا فیصلہ لیا ہے، جنہوں نے 22؍ مارچ کو دہلی سے الہ آباد کا سفرکیا تھا۔ الہ آباد پولیس انتظامیہ نےنارتھ سینٹرل ریلوے سے ان تمام  ٹرینوں کے ریزرویشن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،  جس سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے دہلی سے   الہ آباد سفرکیا تھا۔


الہ آباد سے حراست میں لئےگئے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 7 غیر ملکی افراد میں شامل  ایک  شخص میں کورونا پازیٹیو (مثبت) پایا گیا ہے۔ انڈو نیشیا سے تعلق رکھنے والا یہ شخص گذشتہ 22؍ مارچ کو پروشوتم ایکسپریس سے الہ آباد پہنچا تھا۔ مقامی انتظامیہ نے پروشوتم ایکسپریس سے سفر کرنے تمام افراد کی فہرست طلب کر لی ہے۔ نارتھ سینٹرل ریلوے نے اب تک 1633افراد کی فہرست مقامی انتظامیہ کو سونپی ہے۔ اس فہرست کے ذریعے یہ پتہ لگانےکی کوشش کی جا رہی ہےکہ دہلی سے الہ آباد سفرکرنے والے تبلیغی جماعت  سے تعلق رکھنے والے افراد کون کون ہیں؟ اور اس وقت  ان کی لوکیشن کیا ہے؟۔اس کے علاوہ ریلوے حکام نے بتایاکہ ان تمام 1633افراد میں شامل تبلیغی جماعت سے  تعلق رکھنے والے افراد کی نشاندہی کے بعد ان کے سفر پرپابندی لگائی جائیگی اور وہ ریل ریزرویشن کروانے سے محروم ہوجائیں گے۔چیف پبلک ریلیشنز افسرنارتھ سینٹرل ریلوےاجیت کمار نے نیوز18 اردو کو یہ جانکاری فراہم کی ہے۔


تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے دہلی سے الہ آباد پرشوتم ایکسپریس سے سفر کیا تھا۔
تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے دہلی سے الہ آباد پرشوتم ایکسپریس سے سفر کیا تھا۔


نارتھ سینٹرل ریلوے کا کہنا ہے  اس معاملے میں نارتھ سینٹرل  ریلوے مقامی انتظامیہ کا پورا تعاون کر رہی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہےکہ انڈو نیشیا سے تعلق رکھنے والے تبلیغی کارکنان نے پروشوتم ایکسپریس کے کوچ نمبر S-3 اور S-5 میں سفر کیا تھا۔ نارتھ سینٹرل ریلوے دہلی سے الہ آباد آنے والی تمام ٹرینوں کے ریزرویشن کی فہرست کی جانچ کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ  ان ٹرینوں میں سفر کرنے والے مشتبہ افراد کے فون نمبر اور گھرکے پتے بھی پولیس کو فراہم کرنے کےانتظامات کئےجا رہے ہیں۔ نارتھ سینٹرل ریلوے کا کہنا ہےکہ جن ٹرینوں  میں مشتبہ تبلیغی جماعت کے افراد نے سفر کیا تھا ان کو پوری طرح سے سینیٹائزکرایا جا رہا ہے۔
First published: Apr 09, 2020 12:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading