دہلی فسادات: دہلی ہائی کورٹ میں فیصل فاروقی کی ضمانت عرضی مسترد
فیصل کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا ’’فیصل فاروقی راجدھانی پبلک اسکول اور وکٹوریہ پبلک اسکول جیسے مختلف اسکول چلارہے ہیں، جس میں سبھی طبقہ کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ فیصل کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 03, 2020 05:56 PM IST

دہلی فسادات: دہلی ہائی کورٹ میں فیصل فاروقی کی ضمانت عرضی مسترد۔ فائل فوٹو
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے شمال مشرقی دہلی فسادات سانحہ میں پرائیویٹ اسکول کے مالک فیصل فاروق کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ فروری میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔ فیصل کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا ’’فیصل فاروقی راجدھانی پبلک اسکول اور وکٹوریہ پبلک اسکول جیسے مختلف اسکول چلارہے ہیں، جس میں سبھی طبقہ کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ فیصل کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

فروری میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔فائل فوٹو
انہوں نے کہا ’’پولیس نے فیصل کو پھنسایا ہے جبکہ وہ فسادات کے دوران موجود بھی نہیں تھا۔ کسی نے بھی یہ گواہی نہیں دی ہے کہ فسادات کے وقت فیصل موقع پرموجود تھا۔ عدالت میں پولیس کا کہنا تھا ’’تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیصل راجدھانی پبلک اسکول کا مالک ہے اور وہ علاقے کا ایک با اثر شخص ہے۔ فیصل فاروق نے فسادات کے دوران فسادیوں کو اپنے اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دی، جس کے بعد مشتعل افراد نے راجدھانی پبلک اسکول کی چھت سے ہنگامہ کیا۔
نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔