"راہل گاندھی کی وزیر اعظم مودی سے اپیل ، " 500 کروڑ کافی نہیں ، کیرالہ سیلاب کو قومی آفت قرار دیں
donation.cmdrf.kerala.gov.in کیرالہ حکومت نے سیلاب متاثروں کی مدد کے لئے لوگوں سے ڈونیشن دینے کی اپیل کی ہے۔ آپ
کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کر سکتے ہیں۔
donation.cmdrf.kerala.gov.in کیرالہ حکومت نے سیلاب متاثروں کی مدد کے لئے لوگوں سے ڈونیشن دینے کی اپیل کی ہے۔ آپ
کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کر سکتے ہیں۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیرالہ میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ریاست کے سیلاب کوقومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ "ڈیئر وزیر اعظم، براہ مہربانی بلا تاخیر کئےکیرالہ کےسیلاب کو قومی آفت قرار دیں۔ ہمارے کروڑوں لوگوں کی زندگی، روزی روٹی اور مستقبل داؤ پر ہے"۔ اس سے پہلےراہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کر کے مودی سے سیلاب سے متاثرہ کیرالہ کو خصوصی مدد دینے کی درخواست کی تھی۔
کانگریس صدر نے کہا کہ "کیرل بہت بڑی مصیبت میں ہے۔ میں نے وزیر اعظم سے بات کی ہے اور ان سے فوج اور بحریہ کے جوانوں کی تعیناتی میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ بحران صورت حال ہے۔ ریاست کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ خوفناک سیلاب ہے، اس لئے ریاست کو خصوصی مدد ملنی چاہئے" ۔
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کیرالہ میں سیلاب سے مچی تباہی کیلئے 500 کروڑ کافی نہیں ہیں۔
Dear PM,
Increasing funds allocated for Kerala relief to Rs.500 Cr is a good step but nowhere near enough. It is critical you declare the floods as a National Disaster. Please do not vacillate as the people of Kerala are suffering. #KeralaFloodReliefhttps://t.co/AxabEOHftR
دریں اثناء، وزیر اعظم مودی نے سیلاب کی تباہی سے دوچار ریاست کیرالہ کو 500 کروڑ روپے کی عبوری راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں ہفتہ کو کیرالہ میں کچھ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب کی وجہ سے ہونے والی اموات اور وسیع پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے نقصان پر سخت افسوس ظاہر کیا۔ ریاست میں سیلاب کے حالات کا جائزہ لینے سے پہلے پی ایم مودی نے ایک جائزہ میٹنگ کی۔
#105RAF personnel helping flood victims living in various rescue camps. Fresh fruits, food items and medicines provided to people living in makeshift camps in different Taluks of flood ravaged Palakkadu district of Kerala.#RapidActionForce#FightingFloodspic.twitter.com/IMN1j7GuW5
راحت کیمپوں میں رہ رہے لوگوں کو کھانا اور ہر ممکنہ مدد مہیہ کرا رہے ہیں سی آر پی ایف کے جوان۔
(نیوز ایجنسی یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔