ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حادثوں کا دن ، اترپردیش میں مختلف مقامات پر سڑک حادثات ، دس افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ایٹہ : اترپردیش میں ایٹہ کے سورو علاقے میں آج باراتیوں سے بھری ایک جیپ کے منی ٹرک سے ٹکرا جانے سے پانچ باراتیوں کی موت اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Jul 08, 2016 10:52 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حادثوں کا دن ، اترپردیش میں مختلف مقامات پر سڑک حادثات ، دس افراد ہلاک ، متعدد زخمی
ایٹہ : اترپردیش میں ایٹہ کے سورو علاقے میں آج باراتیوں سے بھری ایک جیپ کے منی ٹرک سے ٹکرا جانے سے پانچ باراتیوں کی موت اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ایٹہ : اترپردیش میں ایٹہ کے سورو علاقے میں آج باراتیوں سے بھری ایک جیپ کے منی ٹرک سے ٹکرا جانے سے پانچ باراتیوں کی موت اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔  پولیس کے مطابق ہوڈلپور میں رہنے والے جے پال کی بارات صبح بدایوں سے نگلا بلیا گاؤں سے واپس آ رہی تھی۔

اس درمیان، بریلی۔آگرہ قومی شاہراہ کے تمریا گاؤں کے نزدیک اوورٹیک کرنے کی کوشش میں جیپ سامنے سے آ رہے منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں آنند (25) اور رنکو (17) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں بھورے، جتیندر اور دیارام نے دم توڑ دیا۔

دوسرا حادثہ سیتاپور ضلع میں پیش آیا ، یہاں دو کاروں کی زبردست ٹکر میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے  ،جہاں دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ یہ حادثہ ہرگاوں کے جھرے کھاپور میں رونما ہوا ۔


تیسرا حادثہ شاہ جہاں پور ضلع کے نگوہی تھانہ علاقے کے بيسل پور روڈ پر پیش ، جب ٹرک اور بولیرو کی آمنے سامنے سے ٹکر ہو گئی ۔ اس میں بولیرو میں سوار 2 لوگوں کی موت ہو گئی ، جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔

First published: Jul 08, 2016 10:44 AM IST