نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت میں مسلسل بڑھتی ہوئی آلودگی سے نمٹنے کے معاملے میں سخت رویہ اپناتے ہوئے نیشنل گرین ٹریبونل نے یہاں چلنے والی دس سال سے پرانی ڈیزل گاڑیوں کا رجسٹریشن فورا ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹریبونل نے دہلی کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سے کہا ہے کہ اس کے اس حکم پر فورا عمل کیا جائے ۔ این جی ٹی کی طرف سے آج جاری اس حکم میں کہا گیا ہے کہ دس سال سے پرانی ڈیزل گاڑیوں کا رجسٹریشن فورا ختم کیا جائے اور ان کی فہرست آر ٹی او ٹریفک پولیس کو سونپے۔
این جی ٹی کے حکم کے بعد آر ٹی او کی طرف سے اس سلسلے میں جلد ہی ایک پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔ بہر حال این جی ٹی نے ڈیزل گاڑیوں کے معاملے میں ٹرکوں کو کچھ وقت کے لئے راحت دی ہے۔
این جی ٹی نے اس کے ساتھ ہی تعمیراتی مقامات سے نکلنے والی دھول اور کچرا جلائے جانے کے بار ے میں پہلے جاری اپنے حکم پر عمل کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ متعلقہ محکموں سے الگ الگ رپورٹ سونپنے کے لئے کہا گیا ہے۔ این جی ٹی نے کہا کہ آڈ ایون اسکیم سے بھی دہلی کی ہوا میں آلودگی کی سطح میں سدھار نہیں ہوسکا ہے۔ ایسا پرانی گاڑیوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج کی وجہ سے ہورہا ہے۔ اس لئے ایسی ڈیزل گاڑیوں پر فورا پابندی لگانا ضروری ہوگیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔